صدر مملکت آصف علی زرداری نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی منظوری دے دی


اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کی منظوری دے دی ہے۔ صدر مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت یہ فیصلہ کیا ہے۔
سزاؤں میں کمی کا اطلاق 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی اور 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی جو اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے ہیں ان پر ہو گا۔ اس کے علاوہ 18 سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ہیں ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔
سزاؤں میں کمی کا اطلاق ان قیدیوں پر نہیں ہوگا جو قتل، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں، زنا، چوری، ڈکیتی، اغوا اور دہشت گردی جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔ اس کے علاوہ مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی یہ سہولت حاصل نہیں ہوگی۔

کیا گھر میں بجلی کے 2 میڑ لگوانے پر پابندی لگ گئی؟ صارفین کے لیے بڑی خبر
- ایک گھنٹہ قبل
بھارت کو ایک اور دھچکا،کینیڈا میں ہونیوالے جی 7 اجلاس کی اب تک دعوت نہ ملی
- 3 گھنٹے قبل

کراچی کی ملیر جیل سے 216 قیدی فرار، فائرنگ سے ایک قیدی ہلاک، 3 اہلکار زخمی
- 5 گھنٹے قبل

ہماری معاشی خود انحصاری کا دارومدار سستی بجلی اور زراعت پر ہے ،شہباز شریف
- 3 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی:او آئی سی کا سندھ طاس معاہدہ برقرار رکھنے پر زور
- 5 گھنٹے قبل

آئی جی سندھ کا صبح سویرے ملیر جیل کا دورہ، واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

ڈیفنس میں نوجوان پر تشددکرنے والے ملزمان 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- 3 گھنٹے قبل

ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل میں ملوث ملزم فیصل آباد سے گرفتار
- 20 منٹ قبل

بھارت کے خلاف 96 گھنٹوں کی لڑائی مکمل طور پر اپنے وسائل سے لڑی، جنرل ساحر شمشاد مرزا
- 2 گھنٹے قبل

بلوچستان :سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، فتنہ الہند سے تعلق رکھنے والے 7 دہشتگرد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب ،خیبر پختو نخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان،محکمہ موسمیات
- 5 گھنٹے قبل

بنوں اور باجوڑ میں رات گئے تھانوں پر دہشتگردوں کے حملے پولیس نے ناکام بنا دیئے
- 3 گھنٹے قبل