جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

واٹس ایپ دلچسپ فیچر متعارف کرانے کے لئے تیار

اب آپ واٹس ایپ اسٹیٹس میں کسی بھی دوست کو ٹیگ کر سکیں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

واٹس ایپ دلچسپ فیچر متعارف کرانے کے لئے تیار
واٹس ایپ دلچسپ فیچر متعارف کرانے کے لئے تیار

لاہور : واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے دلچسپ فیچر متعارف کرانے کے لئے تیار ہے۔اب آپ واٹس ایپ اسٹیٹس میں کسی بھی دوست کو ٹیگ کر سکیں گے۔ اس نئے فیچر کا نام اسٹیٹس اپ ڈیٹ مینشنز ہے۔

واٹس ایپ نے مارچ 2024 سے اس فیچر پر کام شروع کیا تھا اور اب اسے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بیٹا ورژن میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس فیچر کے تحت، جب آپ کوئی تصویر یا ویڈیو شیئر کریں گے تو کیپشن بار میں ایک@ کا نشان نظر آئے گا۔ اس نشان پر کلک کر کے آپ کسی بھی کنکشن کو ٹیگ کر سکیں گے۔ جس شخص کو آپ ٹیگ کریں گے، اسے ایک نوٹیفکیشن موصول ہوگا جس میں بتایا جائے گا کہ آپ نے اسے اپنے اسٹیٹس میں ٹیگ کیا ہے۔

اس نئے فیچر کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ جس شخص کو آپ ٹیگ کریں گے، وہ اس اسٹیٹس کو اپنے دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کر سکتا ہے۔ تاہم جب کوئی شخص اس اسٹیٹس کو ری شیئر کرے گا تو آپ کی شناخت ظاہر نہیں ہوگی۔ اسی طرح آپ کا مینشن کردہ کانٹیکٹ بھی اسٹیٹس کو دیکھنے والوں کو نظر نہیں آئے گا۔

رپورٹ کے مطابق آپ کے اسٹیٹس میں جس کانٹیکٹ کو مینشن کیا جائے گا، وہ اس اسٹیٹس کو اس وقت بھی دیکھ سکے گا جب آپ اسے پرائیویسی سیٹنگز کے ذریعے دیگر افراد تک پہنچنے سے روکیں گے۔

یہ ابھی واضح نہیں کہ واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر کو کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

پاکستان

سی ڈی اے کا بڑا ایکشن،  خیبرپختونخواہ ہاؤس سیل کرنے کا عمل شروع

بلڈنگ رولر کی خلاف ورزی پر کے پی ہاؤس سیل کیا جا رہا ہے، سی ڈی اے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سی ڈی اے کا بڑا ایکشن،  خیبرپختونخواہ ہاؤس سیل کرنے کا عمل شروع

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کا بڑا ایکشن،  خیبرپختونخواہ ہاؤس سیل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ۔

سی ڈی اے نے خیبر پختونخواہ ہاؤس کے متعدد بلاک سیل کر دیے گئے ۔

سی ڈی اے زرائع کے مطابق بلڈنگ رولر کی خلاف ورزی پر کے پی ہاؤس سیل کیا جا رہا ہے۔

سپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف کے پی ہاوس سیل کر رہے ہیں ۔اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ بھی سی ڈی اے ٹیم کے ہمراہ ہیں

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

کراچی : دھماکے کیلئے 70 سے 80 کلو دھماکا خیز مواد کا استعمال کیا گیا ، بی ڈی رپورٹ

بی ڈی رپورٹ کے مطابق اکھٹے کیے گئے تمام شواہد متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیے گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی : دھماکے کیلئے 70 سے 80 کلو دھماکا خیز مواد کا استعمال کیا گیا ، بی ڈی رپورٹ


کراچی: بی ڈی رپورٹ کے مطابق دھماکے کیلئے 70 سے 80 کلو دھماکا خیز مواد کا استعمال کیا گیا۔ 

بی ڈی رپورٹ کے مطابق دھماکا گاڑی میں نصب ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مدد سے کیا گیا، دھماکے کے  لیے 70 سے 80 کلو دھماکا خیز مواد کا استعمال کیا گیا۔

بی ڈی رپورٹ کے مطابق اکھٹے کیے گئے تمام شواہد متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔

بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھماکے کی زد میں آنے والی 15 گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا، دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور 17 فراد زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی ائیر پورٹ کے قریب چینی شہریوں کے قافلے پر حملہ ہوا تھا جس میں دو چینی باشندوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 17 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بیرسٹر سیف کی جے شنکر کو احتجاج میں آنے کی دعوت ، پی ٹی آئی پر شدید تنقید

 بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہندوستان جمہوریت کا دعوی کرتا ہے تو جے شنکر پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کے لیے ہمارے احتجاج میں شرکت کریں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیرسٹر سیف کی جے شنکر کو احتجاج میں آنے کی دعوت ، پی ٹی آئی پر شدید تنقید

 بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہندوستان جمہوریت کا دعوی کرتا ہے تو جے شنکر پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کے لیے ہمارے احتجاج میں شرکت کریں-

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے بیرسٹر سیف نے دو نجی چینلز پر جے شنکر کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دے دی ، انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جے شنکر تحریک انصاف کے احتجاج میں شرکت کریں۔ 

 بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہم جے شنکر کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہمارے احتجاج سے خطاب کریں ، انہوں نے کہا کہ  بھارتی وزیر خارجہ آئیں اور آئین کی بحالی کے لیے ہمارے احتجاج میں شرکت کریں۔ 

بیرسٹر سیف نے کہا کہ پاکستان مضبوط ہوگا تو ہندوستان کے ساتھ   تعلقات بہتر ہوں گے۔ 

بیرسٹر سیف نے باضابطہ طور پر میڈیا انٹرویوز کے ذریعے بھارتی وزیر خارجہ تک درخواست بھی پہنچا دیا  ۔ 

پاکستانی تجزیہ کار کے مطابق پاکستان میں عدم استحکام کو ہوا دینے کے لیے  بھارت کو دعوت دینا انتہائی غیر معمولی اقدام ہے ، تحریک انصاف کی بھارتی وزیر خارجہ سے مدد کی درخواست نے احتجاج کے پیچھے چھپی خوفناک سازش بے نقاب کر دی ہے۔ 

تحریک انصاف کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، تحریک انصاف ہر ریڈ لائن کراس کر رہی، کیا ریاست کے پاس اس کا کوئی حل نہیں؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ۔  

 ماہرین کے مطابق اپنے ازلی دشمن کو احتجاج میں شرکت کی دعوت نے تحریک انصاف کا پول کھول دیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دعوت سے ثابت ہوتا ہے کہ تحریک انصاف اپنے گھناؤنے عزائم کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے- 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll