- Home
- News
امریکی مرکزی بینک کا 4 سال بعد شرح سود میں کمی کا اعلان
امریکی مرکزی بینک کا یہ فیصلہ عالمی معیشت کے لیے مثبت پیش رفت ہے،ماہرین
واشنگٹن : امریکا کی مرکزی بینک نے 4 سال میں پہلی بار شرح سود میں کمی کر دی ہے۔
امریکی مرکزی بینک نے اچانک شرح سود میں 50 بیسس پوائنٹس کی کمی کا اعلان کر کے عالمی مالیاتی منڈیوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ یہ فیصلہ تجزیہ کاروں کی پیش گوئیوں سے کہیں زیادہ بڑا ہے اور اس سے قبل جولائی 2023 سے فیڈ فنڈ ریٹ 5.25 سے 5.50 فیصد پر برقرار تھا۔
فیڈرل ریزرو بینک کی جانب سے اپنے بینچ مارک فیڈرل فنڈز کی شرح کو 4.75 فیصد سے 5 فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ افراط زر کے خلاف اس کی جنگ میں ایک اہم موڑ کی نشاندہی کرتا ہے۔
فیڈرل ریزرو بینک کے سربراہ جیروم پاول نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا شرح سود میں کمی کا یہ فیصلہ ہمارے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔
امریکی مرکزی بینک کے اس فیصلے کی وجہ مہنگائی میں کمی اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری کو بتایا جا رہا ہے۔ ماضی میں سخت مانیٹری پالیسی کے نتیجے میں مہنگائی کم ہوئی تھی لیکن اس کے ساتھ ساتھ نئی ملازمتوں کے مواقع بھی کم ہوئے۔ امریکی حکام نے بڑھتی ہوئی بے روزگاری پر تشویش کا اظہار کیا تھا جس کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی مرکزی بینک کا یہ فیصلہ عالمی معیشت کے لیے مثبت پیش رفت ہے۔ شرح سود میں کمی سے امریکہ میں قرض داروں کو ریلیف ملے گا اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ اس سے دیگر ممالک میں بھی شرح سود کم ہونے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ امریکی ڈالر کمزور پڑ سکتا ہے جو کہ درآمدی ممالک کے لیے فائدہ مند ہے۔
مداراس رجسٹریشن بل: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے
- 2 گھنٹے قبل
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 3 گھنٹے قبل
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- 2 گھنٹے قبل
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- 2 گھنٹے قبل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول کیا ہو گا؟
- 3 گھنٹے قبل
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اثرات، گوگل نے ایک دفعہ پھر ہزاروں ملازمیں کو نوکری سے نکال دیا
- 24 منٹ قبل