- Home
- News
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی
صوبائی دارالحکومت لاہور میں بادلوں کا راج ہے ،شہر کا درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
لاہور : محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم ملک کے کئی شہروں میں بارش متوقع ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں بادلوں کا راج ہے اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ شہر کا درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ تاہم آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش امکانات ظاہر کئے گئے ہیں۔ تشویشناک بات یہ ہے کہ لاہور شہر فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔ شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 163 ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر کے کچھ علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔ مشرقی پنجاب میں اکثر مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
مری، گلیات، جہلم، گجرات، منڈی بہاؤالدین اور گوجرانوالہ میں بارش ہونے کی توقع ہے۔ سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، ننکا نہ صاحب، لاہور اور قصور میں بارش کا امکان ہے جبکہ اوکاڑہ، ساہیوال اور فیصل آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہیں گے،گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ آزاد کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔
سرکاری ڈسکوز صارفین کیلئے بجلی 63 پیسےفی یونٹ سستی ہونےکا امکان
- 2 گھنٹے قبل
متحدہ عرب امارات میں چھوٹا طیارہ سمندر میں گرگیا، خاتون پاکستانی پائلٹ اور بھارتی مسافر جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا حکومت کی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع
- ایک گھنٹہ قبل
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے انسداد پولیو ٹیم کی ملاقات
- 19 منٹ قبل
کراچی : دھرنا شدت اختیا ر کر گیا ، ٹریفک کی روانی متاثر
- 4 منٹ قبل
صدر مملکت و وزیر اعظم کا جمی کارٹر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
- 3 گھنٹے قبل