ڈرون بھارت نے امریکا سے لیز پر حاصل کیا تھا اور بحرہند کے وسیع علاقے میں انٹیلی جنس اور جاسوسی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا، ذرائع
نئی دہلی : بھارتی بحریہ کا ایک جدید ڈرون خلیج بنگال میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ ایم کیو 9 بی ڈرون بھارت نے امریکا سے لیز پر حاصل کیا تھا اور بحرہند کے وسیع علاقے میں انٹیلیجنس اور جاسوسی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ ڈرون کو تامل ناڈو میں واقع بھارتی بحریہ کے اڈے سے کنٹرول کیا جاتا تھا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کا جنگی جنون ہمیشہ خطے کی سالمیت کے لئے ایک خطرے کا سبب رہاہے اور یہی جنون اسے مہلک ہتھیاروں کے حصول پر مجبور کرتا ہے۔
ڈرون کے گرنے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آ سکی ہیں۔ تاہم اس واقعے نے بھارتی فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی صلاحیتوں پر ایک بار پھر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔
بھارتی ڈرون خلیج بنگال میں گر کر تباہ ہو گیا!#GnnNews #LatestNews #BreakingNews #NewsUpdates #GNN pic.twitter.com/yn8T21SlWi
— GNN (@gnnhdofficial) September 20, 2024
بھارتی حکومت کی یہ خواہش تو رہتی ہے کہ اس کے پاس ہتھیاروں کی جدید ٹیکنالوجی ہو تاکہ وہ اپنی خطے میں اجارہ کا خواب پورا کرسکے لیکن بھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ صرف جدید ٹیکنالوجی کا حصول ہی سب کچھ نہیں ہوتا، اس جدید ٹیکنالوجی کو سنبھالنے کی صلاحیت بھی ضروری ہوتی ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بھارتی مسلح افواج کی جانب سے غیر ذمہ داری اور نالائقی کا مظاہرہ کیا گیا ہے، اس سے قبل بھارتی فضائیہ کے کئی طیارے تباہ ہو چکے ہیں ، نیوی کے بحری جہاز اور آبدوز بھی نااہلی کی وجہ سے حادثات کا شکار ہو چکی ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک تکمیل پاکستان کی جدو جہد ہے، طارق فضل چوہدری
- 5 hours ago
صدرٹرمپ پیچھے ہٹ گئے،میکسیکو اور کینیڈا پرٹیکس نفاذ کا معاملہ ایک ماہ کیلئے منسوخ
- 4 hours ago
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کینسر سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
- 4 hours ago
پاکستان ریلویز کا ایک بار پھر مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کا اعلان
- an hour ago
ادارہ شماریات کی جانب سے بیرونی تجارت کے اعدادوشمار جاری
- 12 hours ago
پاکستان کے پہلے فٹبال پلیئر کی فیفا کلب ورلڈ کپ میں شمولیت
- 3 hours ago
غزہ میں 15 ماہ کے دوران اسرائیلی بمباری سے 61 ہزار سے زائد فلسطینی شہید
- an hour ago
چین کا امریکا کو منہ توڑ جواب، امریکا سے درآمد اشیاء پر 10 سے 15 فیصد ٹیکس عائد
- 6 minutes ago
صدر ٹرمپ کا پینٹاگون نیویارک ٹائمز سمیت چار میڈیا اداروں کے دفاتر بند کرنے کا حکم
- 4 hours ago
رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں ملکی برآمدات، درآمدات میں اضافہ
- 3 hours ago
پی ٹی آئی کے مینار پاکستان پر جلسے کیلئے درخواست پر ڈی سی سمیت فریقین سے جواب طلب
- 2 hours ago
حکومت کاپی آئی اے کی نجکاری کے لیے ایک اور کوشش کا آغاز
- 2 hours ago