Advertisement
پاکستان

بدنظمی اور نا اہلی پر الیکشن کمشنر سندھ سمیت 3 افسران معطل

معطل کیے گئے افسران کو انکوائری مکمل ہونے تک کراچی میں رہنا ہوگا، نوٹیفکیشن

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر ستمبر 20 2024، 5:15 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بدنظمی اور نا اہلی پر الیکشن کمشنر سندھ سمیت 3 افسران معطل

اسلام آباد:  چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے نااہلی اور بدنظمی پر الیکشن کمیشن کے 3 افسران کو معطل کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ، ڈائریکٹر ایڈمن الیکشن کمیشن سندھ اظہرحسین ٹنواری اور الیکشن افسر کراچی خدا بخش کو نااہلی اور بدنظمی پر 3 مہینوں کے لئے معطل کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ معطل کیے گئے افسران کو انکوائری مکمل ہونے تک کراچی میں رہنا ہوگا۔ ان کی جگہ جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر علی اصغر سیال کو قائم مقام الیکشن کمشنر سندھ تعینات کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 17 ستمبرکی رات پپری کراچی میں اسٹرانگ روم کے تالوں کو زبردستی توڑ کر مختلف پولنگ اسٹیشنزکے کئی بیگز کو نقصان پہنچایا گیا ۔

الیکشن کمیشن نے اس واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔ اس کمیٹی میں جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نذر عباس، ڈائریکٹر وسیم احمد اور آر ای سی لاڑکانہ عبدالوحید شامل ہیں۔ کمیٹی کو تین دن کے اندر اپنی رپورٹ جمع کرنا ہے۔

Advertisement
پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

  • ایک دن قبل
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

  • 3 دن قبل
پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 3 دن قبل
پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

  • 4 دن قبل
سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

  • 4 دن قبل
وزیراعظم کی ہدایت پر  پیٹرول کی مد میں 15 روپے  فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

  • ایک دن قبل
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

  • ایک دن قبل
پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

  • 3 دن قبل
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

  • ایک دن قبل
اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

  • 3 دن قبل
Advertisement