- Home
- News
ہمارا اسوقت کسی پارٹی سے باقاعدہ کوئی اتحاد نہیں، مولانا فضل لرحمن
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے کہا ڈرافٹ سامنے لائیں پھر بات ہوگی، مسودہ کی ایک کاپی پیپلزپارٹی کو دی گئی، اب یہ نہیں پتہ ہماری اور انکی کاپی ایک جیسی ہے یا نہیں
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہمارا اسوقت پی ٹی آئی سے باقاعدہ کوئی اتحاد نہیں ہے۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ کیا ہے شخصیات کی بجائے اداروں کی اصلاحات پر جائیں، تجویز دی ترمیم کی بجائےعدالتی اصلاحات کی طرف جائیں، ہم نے پارلیمانی کمیٹی میں تجاویزدی ہیں، حکومت نے کہا آئینی ترامیم پر ہمارا ساتھ دیں، حکومت سے کہا ہمیں آئینی ترامیم کا مسودہ دکھائیں، حکومت کسی قسم کا مسودہ دینے کو تیار نہیں ہورہی تھی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے کہا ڈرافٹ سامنے لائیں پھر بات ہوگی، مسودہ کی ایک کاپی پیپلزپارٹی کو دی گئی، اب یہ نہیں پتہ ہماری اور انکی کاپی ایک جیسی ہے یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسودہ کی کاپی دیکھ کر بہت افسوس ہوا، ملڑی کورٹ کے کردار میں اضافہ کیا گیا ہے، مفادات کا لین دین ہماری سیاست میں شامل ہے، سپریم کورٹ میں عام لوگوں کے 60 ہزار کیسز پینڈنگ ہیں، ہم مسودہ سے مطمئن نہیں ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم اتفاق رائے چاہتے ہیں، ہم کسی قسم کا قدغن قبول نہیں کریں گے، ہر ادارے کا اپنا دائرہ کار ہے، ہماری جتنی قوت ہے ہم اسکے ذمہ دار ہیں، ایک مسودہ پھر دوسرا پھر تیسرا اور سب ایک دوسرے سے مخلتف ہیں۔
مریم نواز کی کرسمس پر بہترین سکیورٹی انتظامات کرنے پر انتظامیہ اور پولیس کو شاباش
- ایک گھنٹہ قبل
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ریجنل پاسپورٹ آفس کا افتتاح کردیا
- 9 منٹ قبل
سانحہ 9 مئی عمران خان کی سازش تھی، وفاقی وزیر اطلاعات
- 27 منٹ قبل
پاکستان کے شہریوں کی سلامتی کے لیےافغانستان کے سرحدی علاقوں میں آپریشن کیا، ترجمان دفتر خارجہ
- 3 گھنٹے قبل
بدو بدی گانے سے مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان نے بدو بدی 2بھی ریلیز کر دیا
- 2 گھنٹے قبل
عالمی منڈی میں سونا مہنگا،پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ
- 2 منٹ قبل