Advertisement

اسرائیلی جنگی طیاروں کے جنوبی لبنان پر بڑے پیمانے پر شدید حملے

ان حملوں سے نقصانات کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 21st 2024, 3:54 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسرائیلی جنگی طیاروں کے  جنوبی لبنان پر بڑے پیمانے پر شدید حملے

اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان پر بڑے پیمانے پر شدید حملے کئے ہیں ۔ 

یہ حملےعین اس وقت شروع کئے گئے جب حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اپنے خطاب میں لبنان میں الیکٹرانک آلات کے دھماکوں میں درجنوں اموات اور ہزاروں افراد کے زخمی ہونے پر اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے تھے۔ انڈیپنڈنٹ اردو اور بی بی سی کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے راکٹ لانچرز، ہتھیاروں کے ذخائر اور دیگر تنصیبات سمیت ایک سو سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ حملے دو گھنٹے تک جاری رہے جو گزشتہ سال اکتوبر میں غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد شدید ترین تھے ۔

ان حملوں سے نقصانات کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے کہا کہ اسرائیل نے جمعرات کی شام ملک کے جنوب میں کم از کم 52 حملے کیے اور یہ کہ لبنان نے شمالی اسرائیل میں فوجی مقامات پر بھی حملے کیے ہیں۔قبل ازیں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اب اسرائیل اپنے شمالی سرحدی علاقوں سے منتقل کئے گئے شہریوں کو واپس ان کے گھروں میں نہیں لا سکے گا۔ انہوں نے لبنان میں واکی ٹاکی اور پیجر حملوں کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ پر ریڈیو ڈیوائسز اور پیجرز کے ذریعے حملے کر کے اسرائیل نے تمام ریڈ لائنز پار کر لی ہیں اور اسے اس اقدام پر سخت جوابی کارروائی اور منصفانہ سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ لبنان میں مواصلاتی آلات کے دھماکوں کی تحقیقات کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمیں ایک بڑا سکیورٹی اور عسکری دھچکا لگا جس کی حزب اللہ کی مزاحمت کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی اورنہ ہی لبنان کی تاریخ میں اس کی مثال ملتی ہے بلکہ اس قسم کے قتل عام، ٹارگٹ اور جرم کی شاید دنیا میں بھی کوئی مثال نہ ملے۔ ان حملوں سے اسرائیل نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ تمام کنٹرول، قوانین اور اخلاقیات سے ماورا ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت ختم ہونے تک لبنان محاذ سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں جگہ، وقت، مقام، تفصیلات کے بارے میں بات نہیں کروں گا لیکن آپ کو پتہ چل جائے گا کہ یہ کب ہوگا۔اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ کا کہنا ہے کہ جنگ اہم مرحلے میں داخل ہوگئی ہے جس میں اسرائیل کے پاس قیمتی مواقع ہیں لیکن اہم خطرات بھی لاحق ہیں۔ انہوں نے حزب اللہ کے خلاف فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مقصد اسرائیل کی شمالی سرحد ی آبادیوں کے مکینوں کو ان کے گھروں کو محفوظ واپسی یقینی بنانا ہے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے ایک بریفنگ میں بتایا کہ امریکا ممکنہ خطے میں کشیدگی میں اضافے پر فکر مند ہے۔ امریکی حکام نے کہا ہے کہ الیکٹرانک آلات میں دھماکوں کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے جس کا سفارتی حل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کو منگل (17 ستمبر) کو لبنان میں فوجی آپریشن بارے مطلع کیا تھا لیکن اس نے اس کارروائی کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا تھا۔

واضح رہے کہ جس دن یہ کال کی گئی اسی دن لبنان میں پیجر ز میں دھماکوں سے بڑی تعدا میں لوگ جاں بحق و زخمی ہوئے۔امریکی حکام کے مطابق اس ہفتے لائیڈ آسٹن اور اسرائیلی وزیر دفاع یوایو گیلنٹ کے درمیان چار مرتبہ بات چیت ہوئی اور مذکورہ کال انہی میں سے ایک تھی۔امریکی حکام نے کہا کہ حملے کے بعد امریکی وزیر دفاع کو اسرائیل کی طرف سے بریفنگ دی گئی تھی۔ دریں اثنا برطانیہ نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
بلاول بھٹو زرداری کا سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے عالمی اپیل کا مطالبہ

بلاول بھٹو زرداری کا سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے عالمی اپیل کا مطالبہ

  • 4 hours ago
ایشیا کپ: پاکستان کی  عمان کو 93 رنز سے شکست

ایشیا کپ: پاکستان کی عمان کو 93 رنز سے شکست

  • 6 hours ago
نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر کی نظرثانی اپیل پر سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر کی نظرثانی اپیل پر سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی

  • 9 hours ago
توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا ٹرائل روکنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا ٹرائل روکنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

  • 8 hours ago
چارلی کرک کے قتل میں ملوث مشتبہ شخص گرفتار، ٹرمپ کا دعویٰ

چارلی کرک کے قتل میں ملوث مشتبہ شخص گرفتار، ٹرمپ کا دعویٰ

  • 8 hours ago
پاکستان کی قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

پاکستان کی قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

  • 4 hours ago
مستونگ :  سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک

مستونگ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک

  • 6 hours ago
کیلشیم کے بہترین ذرائع: کیا صرف ڈیری مصنوعات ہی اہم ہیں؟

کیلشیم کے بہترین ذرائع: کیا صرف ڈیری مصنوعات ہی اہم ہیں؟

  • 6 hours ago
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی وضاحت: ایمان مزاری میری بیٹیوں جیسی ہے، بات کو غلط رنگ دیا گیا

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی وضاحت: ایمان مزاری میری بیٹیوں جیسی ہے، بات کو غلط رنگ دیا گیا

  • 8 hours ago
برطانیہ پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے 30 لاکھ پاؤنڈ کی ہنگامی امداد دے گا

برطانیہ پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے 30 لاکھ پاؤنڈ کی ہنگامی امداد دے گا

  • 6 hours ago
موٹر سائیکل کی ٹکر سے صحافی حسن صدیقی جاں بحق

موٹر سائیکل کی ٹکر سے صحافی حسن صدیقی جاں بحق

  • 5 hours ago
غزہ م: اسرائیلی بمباری سے مزید 59 فلسطینی شہید، مجموعی شہادتیں 64 ہزار 700 سے تجاوز

غزہ م: اسرائیلی بمباری سے مزید 59 فلسطینی شہید، مجموعی شہادتیں 64 ہزار 700 سے تجاوز

  • 4 hours ago
Advertisement