مظاہرین نے مودی سرکار کی کشمیر دشمن پالیسیوں اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی


جنیوا :یورپ بھر سے آئے ہوئے کشمیریوں نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرین نے مودی سرکار کی کشمیر دشمن پالیسیوں اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں کشمیری شہدا کی تصاویر اور بھارت مخالف نعروں والے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں گرفتار حریت رہنماؤں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اٹلی، فرانس، بلجیم، جرمنی، اسپین، برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ کے کشمیری تارکین وطن کے رہنماؤں نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے اور کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے اور کشمیری عوام کو ظلم و ستم کا نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر فوری نوٹس لے اور بھارت کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے باز رکھنے پر مجبور کرے۔

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ
- 13 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 3 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج
- 14 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 29 منٹ قبل

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- 3 گھنٹے قبل

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- ایک گھنٹہ قبل

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اسرائیلی حملے میں زخمی، ترک میڈیا نے انکشاف کر دیا
- 14 گھنٹے قبل

فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل، چیلسی نے پیرس سینٹ جرمین کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا
- 4 گھنٹے قبل

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- ایک گھنٹہ قبل

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 4 گھنٹے قبل

سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ
- 13 گھنٹے قبل