جی این این سوشل

دنیا

لبنان پیجرز دھماکوں کی کڑیاں بھارتی شہری سے جڑنے لگیں

17 ستمبر کو لبنان میں ہونے والے اس دھماکے میں 20 افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہو گئے تھے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لبنان پیجرز دھماکوں کی کڑیاں بھارتی شہری سے جڑنے لگیں
لبنان پیجرز دھماکوں کی کڑیاں بھارتی شہری سے جڑنے لگیں

لبنان میں ہونے والے ہلاکت خیز پیجرز دھماکوں میں مبینہ طور پر بھارتی شہری کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

17 ستمبر کو لبنان میں ہونے والے اس دھماکے میں 20 افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہو گئے تھے۔ ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی تھی کہ حزب اللہ نے یہ پیجرز تائیوان کی ایک کمپنی سے خریدے تھے۔ تاہم بعد میں تحقیقات سے پتہ چلا کہ پیجرز کی تیاری اور فروخت کے حقوق ہنگری کی ایک کمپنی کے پاس منتقل ہو چکے تھے۔

دھماکے کے دو روز بعد بلغاریہ کی ایک کمپنی کا نام سامنے آنے کے بعد بلغاریہ کی سکیورٹی ایجنسی ڈی اے این ایس نے نوٹرا گلوبل نامی کمپنی کے کردار کی تحقیقات شروع کر دیں۔ یہ کمپنی 2022 میں بلغاریہ میں رجسٹرڈ ہوئی تھی اور اسے بھارتی نژاد نارویجن شہری رنسن جوز چلا رہا تھا۔

رنسن جوز کی نوٹرا گلوبل نے 2023 میں اپنا ریونیو 7 لاکھ 25 ہزار ڈالر ( تقریباً 6 کروڑ بھارتی روپے) ظاہر کیا تھا۔

ڈی اے این ایس نے اگلے ہی روز بیان دیا کہ لبنان میں دھماکوں سے تباہ کیے جانے والے پیجرز نا تو بلغاریہ سے امپورٹ یا ایکسپورٹ کیے گئے اور نا ہی بنائے گئے، ایجنسی کے تحقیقات کے مطابق نارویجن کمپنی کے مالک نے کوئی ایسی ٹرانزیکشن نہیں کی جو ملکی قوانین کے مطابق دہشتگری کی معاونت کے زمرے میں آتی ہو۔

ناروے کی پولیس نے بھی اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور رنسن جوز کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ وہ ایک اچھا انسان ہے اور اسے شاید کسی سازش میں پھنسا دیا گیا ہے۔

پاکستان

سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ایک اور افغان دہشت گرد کی شناخت

ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک کا تعلق افغانستان کے صوبے پکتیکا کے علاقے برمل سے ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ایک اور افغان دہشت گرد کی شناخت

سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ایک اور افغان دہشت گرد کی شناخت ہوگئی،ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک کا تعلق افغانستان کے صوبے پکتیکا کے علاقے برمل سے ہے،  پاک فوج نے فتنتہ الخوراج کے خلاف کئی چھوٹے بڑے کامیاب آپریشنز کرکے ان دہشت گردوں کی کمر توڑ دی، زندہ بچ جانے والے خارجی افغانستان بھاگ گئے جہاں انہیں محفوظ پناہ گاہیں میسر ہیں۔

ذرائع کے مطابق 2021 میں افغانستان پر قبضے کے بعد سےافغان طالبان پاکستان میں دہشت گردی کے لیے مکمل طور پر فتنتہ الخوراج کو سہولت کاری، فنڈنگ اور حمایت فراہم کرتے ہیں۔

افغان طالبان کے پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کا ثبوت پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گرفتار اور ہلاک ہونے والے افغان دہشت گرد ہیں، 26 ستمبر 2024 کو شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرکے 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔

ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک کا تعلق افغانستان کے صوبے پکتیکا کے علاقے برمل سے ہے، ہلاک افغان خارجی دہشتگرد کی شناخت جلال ولد نعمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ہلاک دہشت گرد جلال سے برآمد افغان شناختی کارڈ اس کے افغان شہری ہونے کا واضح ثبوت ہے، دوسرے ہلاک خارجی سیف اللہ ولد دین فراز کا تعلق فتنتہ الخوراج کے خارجی گل بہادر گروپ سے ہے۔

خارجی سیف اللہ سے برآمد ہونے والا افغان عبوری حکومت کا جاری کردہ اسلحہ رکھنے کا اجازت نامہ واضح ثبوت ہے کہ شفیق اللہ ولد دین فراز کو افغانستان میں ہتھیار سمیت مکمل آزادی حاصل تھی۔

دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ہلاک خارجیوں سے ملنے والے ناقابل تردید شواہد واضح کرتے ہیں کہ افغان طالبان اور فتنتہ الخوارج ایک ہی سکے کے 2 رخ ہیں، یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اس طرح کے ناقابل تردید شواہد سامنے آئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ آئے روز افغان دہشت گردوں کی پاکستان سرزمین پر ہلاکت افغان طالبان اور فتنتہ الخوراج کے مضبوط گٹھ جوڑ کو عیاں کرتی ہے، پاکستان نے افغان عبوری حکومت کو کئی بار مستند شواہد پیش کیے مگر افغان طالبان کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔

انہوں نے کہا کہ افغان طالبان دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک کر فتنتہ الخوارج کا مکمل ساتھ دے رہے ہیں، افغان طالبان اورفتنتہ الخوارج کے گٹھ جوڑ سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

خیال رہے اس سے قبل بھی فتنتہ الخوراج کے سرغنہ نور ولی اور مزاحم محسود کی افغانستان میں موجودگی کے نا قابل تردید ثبوت سامنے آچکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیٹوں اور ووٹوں کا مسئلہ، کشمیری عوام کا عدم اطمینان کا اظہار

انتخابات سے پہلے مودی حکومت نے جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کے اختیارات کو مزید کم کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیٹوں اور ووٹوں کا مسئلہ، کشمیری عوام کا عدم اطمینان کا اظہار

مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیٹوں اور ووٹوں کا معاملہ، کشمیری عوام نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

سپریم کورٹ آف انڈیا نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو برقرار رکھتے ہوئے دسمبر 2023 میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انتخابات کا حکم دیا تھا، انتخابات سے پہلے مودی حکومت نے جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کے اختیارات کو مزید کم کر دیا۔

مودی حکومت کی جانب سے لیفٹیننٹ گورنر کو مزید اختیارات منتقل کر دیئے گئے جو کشمیریوں کو قبول نہیں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی کی کامیابی کا بہت زیادہ انحصار جموں پر ہے، اسی تناظر میں نئی حلقہ بندیوں میں جموں کی کم آبادی کے باوجود اسے زیادہ نشستیں دیں جو غلط حد بندی میں آتی ہیں جس سے کشمیری عوام میں عدم اطمینان پیدا ہوا ہے۔

مودی حکومت کو مسلح حملوں اور حکومت پر عوامی عدم اطمینان جیسے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن مقبوضہ جموں و کشمیر کے ووٹر بنیادی طور پر استحکام، ترقی، ملازمت کے مواقع، تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال جیسی سہولیات چاہتے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

رؤف حسن کو سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف کے عہدے  سے ہٹادیا گیا

اعلامیہ کے مطابق  رؤف حسن  کو پی ٹی آئی پالیسی تھنک ٹینک کا سربراہ مقرر  کردیاگیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رؤف حسن کو سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف کے عہدے  سے ہٹادیا گیا

رؤف حسن کو سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف کے عہدے  سے ہٹادیا گیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری  کردہ اعلامیہ کے مطابق  رؤف حسن کو سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے اور  شیخ وقاص اکرم  کو پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق  رؤف حسن  کو پی ٹی آئی پالیسی تھنک ٹینک کا سربراہ مقرر  کردیاگیا ہے ۔  

اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ  بانی پی ٹی آئی کی ہدایت  پر تقرریوں کے نوٹیفکیشن  جاری کیے گئے ہیں۔  

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll