کے الیکٹرک نے صارفین کیلئے بجلی 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی


کراچی والوں کےلئے بری خبر، کے الیکٹرک صارفین پر مزید اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔
کے الیکٹرک نے صارفین کیلئے بجلی 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔ نیپرا میں کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت 3 اکتوبر کو ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا، منظوری کی صورت میں صارفین پر 1 ارب کا بوجھ پڑے گا۔
دوسری جانب نیپرا نے کے الیکٹرک کے جولائی کے ایف سی اے کا فیصلہ تاحال جاری نہیں کیا۔ کے الیکٹرک نے ماہ جولائی کیلئے بھی 3 روپے 9 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا۔نیپرا نے جولائی کے ایف سی اے کی درخواست پر 29 اگست کو سماعت کی تھی۔ جولائی کے ایف سی اے کا صارفین پر 6 ارب 20 کروڑ 60 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

دریائے چناب میں ہیڈ پنجند کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، لاکھوں ایکڑ زرعی رقبہ متاثر
- 14 منٹ قبل

پاکستان، قطر پر اسرائیلی حملے کے خلاف سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے متحرک
- 12 گھنٹے قبل

لاس اینجلس میں امریکی ریپر ڈیوڈ انتھونی برک کی گاڑی سے مسخ شدہ لاش برآمد
- 13 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 57 رنز پر ڈھیر کر دیا
- 12 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا اصغرکی فائنل میڈیکولیگل رپورٹ تیار، موت پر مزید شکوک و شبہات
- 13 گھنٹے قبل

یمن پر اسرائیلی فضائی حملے، 9 افراد شہید، 118 زخمی
- 10 گھنٹے قبل

ٹرمپ کے قریبی سمجھے جانے والے قدامت پسند رہنما چارلی کرک قاتلانہ حملے میں ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی آج 77 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے
- 18 منٹ قبل

فرانس:بجٹ کٹوتیوں کے خلاف لاکھوں افراد کا احتجاجی مظاہرہ،صدر سے فوری استعفے کا مطالبہ
- ایک گھنٹہ قبل

ٹرمپ نے تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کیلئے بھارت سے مذاکرات کا اعلان کر دیا
- 13 گھنٹے قبل

ملتان کی تحصیل جلالپور پیر والا میں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی
- ایک گھنٹہ قبل

ملتان میں سیلاب کی شدت برقرار، شہر کو بچانے کے لیے اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ
- 11 گھنٹے قبل