علی امین گنڈاپور نے تمام رکاوٹیں عبور کی اور پورے پنجاب میں گھوم کر اپنا چیلنج پورا کیا، بیرسٹر سیف
اٹک پار کرنے کی دھمکی دینے والے جعلی وزراء نے اب بھیگی بلیوں کی طرح چپ سادھ لی ہے، مشیر اطلاعات کے پی


مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے تمام رکاوٹیں عبور کر کے پورے پنجاب اور لاہور گھوم کر اپنا چیلنج پورا کیا۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ اٹک پار کرنے کی دھمکی دینے والے جعلی وزراء نے اب بھیگی بلیوں کی طرح چپ سادھ لی ہے، خواجہ آصف لاہور جلسے کا ایک ایک دن گن رہے تھے، خواجہ آصف اور عطا تارڑ اٹک پار کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اٹک پار بھی گئے اور پورے لاہور و پنجاب بھی گھومے، حواس باختہ مینڈیٹ چوروں نے گنڈاپور کے پہنچنے سے قبل ہی جلسہ ختم کرایا۔ جعلی وزراء نے پہلے گنڈاپور کو اٹک کراس کرنے کا چیلنج دیا،
صوبائی مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ کل پورا پاکستان بانی پی ٹی آئی کے لئے نکلا تھا، عمران خان کی رہائی اب کوئی بھی نہیں روک سکتا۔ جب گنڈاپور نے چیلنج پورا کیا تو نااہلوں نے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرکے راستہ روکا، تمام تر رکاوٹوں کے باوجود گنڈاپور جلسہ گاہ پہنچے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں ہونے والے پی ٹی آئی جلسے کا مقرر وقت (6 بجے) ختم ہونے کے بعد پولیس نے جلسہ گاہ کی لائٹیں اور ساؤنڈ سسٹم بند کرکے رہنماؤں کو اسٹیج سے اتار دیا تھا اور علی امین جلسہ ختم ہونے کے بعد پنڈال میں پہنچے تھے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 15 گھنٹے قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 21 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 3 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 21 گھنٹے قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 16 گھنٹے قبل







