شہباز شریف اقوام متحدہ کی 79ویں جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی سیشن میں شرکت کرینگے
وزیر اعظم بین الاقوامی اقتصادی تعلقات میں نا انصافیوں کو دور کرنے اور بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچے میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیں گے


وزیر اعظم محمد شہباز شریف 23 سے 27 ستمبر 2024 کو نیو یارک میں اقوام متحدہ کی 79ویں جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی سیشن میں شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم 27 ستمبر 2024 کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی کثیر الجہتی حمایت کا اعادہ کریں گے ،وزیراعظم عالمی امن، سلامتی اور فلاح و بہبود میں اقوام متحدہ کے کردار کی حمایت کریں گے،وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر دیرینہ مسائل، بشمول فلسطین کا مسئلہ اور جموں و کشمیر کے تنازعہ کی اہمیت پر زور دیں گے۔
وزیر اعظم بین الاقوامی اقتصادی تعلقات میں نا انصافیوں کو دور کرنے اور بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچے میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیں گے، وہ عالمی برادری سے آب و ہوا کی تبدیلی کے مسائل اور اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف فوری اقدامات کرنے کی اپیل کریں گے، وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سیشن کے ضمن میں کئی اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں بھی شرکت کریں گے، ان میں "سمندر کی سطح میں اضافے کے خطرے پر اعلیٰ سطحی اجلاس شامل ہیں۔
وزیر اعظم چند عالمی رہنماؤں کے ساتھ پائیدار ترقی کے ایجنڈے کی معاونت کے اقدامات پر بات چیت کریں گے، ان کا پروگرام اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور جنرل اسمبلی کے صدر کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتوں پر مشتمل ہے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اعلیٰ سطحی اجلاس پاکستان کو علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے مسائل پر اپنے نقطہ نظر کو اجاگر کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، وزیر اعظم لوگوں کو ترقی کے ایجنڈے میں مرکزی حیثیت دینے پر زور دیں گے۔

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

