جی این این سوشل

پاکستان

جے یو آئی ایسی کسی ترمیم کا حصہ نہیں بنے گی جو بنیادی حقوق کے منافی ہو، مولانا عبدالغفور حیدری

مولانا عبدالغفور حیدری نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترامیم پر جے یو آئی نے اپنا واضح مؤقف دیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جے یو آئی ایسی کسی ترمیم کا حصہ نہیں بنے گی جو بنیادی حقوق کے منافی ہو، مولانا عبدالغفور حیدری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ جے یو آئی ایسی کسی ترمیم کا حصہ نہیں بنے گی جو بنیادی حقوق کے منافی ہو۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترامیم پر جے یو آئی نے اپنا واضح مؤقف دیا ہے، ہم نے پوری قوم کو مشکل سے بچا لیا ہے۔

عبدالغفور حیدری نے کہا کہ بلوچستان میں دو نوجوان پوری قومی شاہراہ بند کر دیتے ہیں، بلوچستان کے حالات اس نہج پر کیسے پہنچے؟ بلوچستان کے وسائل پر وفاق نے قبضہ کیا ہوا ہے، بلوچستان میں طاقت کا استعمال کیا جائے گا تو مزید خرابیاں پیدا ہوں گی، طاقت کےذریعے بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں ہو سکتا، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سنجیدہ مطالبات کو دیکھ کرانہیں حل کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین کو کھیل نہ بنایا جائے، اگر ترمیم کرنی ہے تو تقاضے بھی پورے کریں، جے یو آئی ایسی کسی ترمیم کا حصہ نہیں جو بنیادی حقوق کے منافی ہو، آئین میں آرڈیننس کی کوئی اہمیت نہیں اور اسے صرف وقتی طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ کچے کا چھوٹا سا علاقہ ہے مگر آئے دن لوگوں کو اغوا کیا جاتا ہے، ان علاقوں میں کہیں بھی حکومت کی رٹ دکھائی نہیں دے رہی۔

دنیا

اسرائیل کی غزہ میں جنگی جارحیت ، 24 گھنٹوں  کے دوران 28 فلسطینی شہید

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں شہدا کی تعداد41 ہزار 534 ہوگئی ہے جبکہ اسرائیلی سفاکیت میں 96 ہزار 92 فلسطینی شدید زخمی ہوچکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کی غزہ میں جنگی جارحیت ، 24 گھنٹوں  کے دوران 28 فلسطینی شہید

اسرائیل کی رفاہ ، وسطی غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں کارروائیاں جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران 28 فلسطینی لقمہ اجل بن گئے جبکہ متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق جبالیہ میں اسرائیلی حملے میں 7 فلسطینی شہید ہوئے، خان یونس میں 5، رفاہ میں 7 اور شمالی علاقے میں  ایک   معصوم بچہ اسرائیلی بربریت کا نشانہ بنا۔ 

غزہ میں صیہونی فوج کی کارروائی میں 2 خواتین سمیت 5 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوئے، اسرائیلی آرمی کی مغربی کنارے میں کارروائیاں جاری ہیں جس کے دوران درجنوں فلسطینی نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں شہدا کی تعداد41 ہزار 534 ہوگئی ہے جبکہ اسرائیلی سفاکیت میں 96 ہزار 92 فلسطینی شدید زخمی ہوچکے ہیں۔  

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

ترکیہ میں 11 ماہ کی پاکستانی سرجڑی بچیوں کی کامیاب سرجری

انقرہ میں 60 طبی ماہرین پر مشتمل ٹیم نے 14 گھنٹے طویل آپریشن کے بعد 11 ماہ کی جڑواں بچیوں کو کامیابی کے ساتھ علیحدہ کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ترکیہ میں 11 ماہ کی پاکستانی سرجڑی بچیوں کی کامیاب سرجری

ترکیہ میں 11 ماہ کی پاکستانی سرجڑی بچیوں کو 14 گھنٹے طویل سرجری کے بعد علیحدہ کر دیا گیا۔

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں 60 طبی ماہرین پر مشتمل ٹیم نے 14 گھنٹوں تک جاری رہنے والے دو مرحلوں پر مشتمل پیچیدہ آپریشن کے بعد پاکستان میں پیدا ہونے والی 11 ماہ کی جڑواں بچیوں کو کامیابی کے ساتھ علیحدہ کردیا۔

ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پیدا ہونے والی جڑواں بچیوں مرہا اور منال کے سر جڑے ہوئے تھے، جن کے اہل خانہ مناسب علاج تلاش کرنے سے قاصر تھے، ان کی مدد کی درخواست نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی توجہ مبذول کرائی تھی۔ لندن میں مقیم معروف ماہر اطفال نیورو سرجن اویس جیلانی سے رابطہ کرنے کے بعد ترک صدر طیب اردوان نے یقین دہانی کرائی کہ بچیوں کا علاج ترکیہ میں کیا جائے گا۔

جڑواں بچیاں اس سال مئی میں انقرہ پہنچیں اور انہیں بلکینٹ سٹی ہسپتال میں سخت طبی نگرانی میں رکھا گیا تھا، ان کی علیحدگی دو مراحل میں کی گئی، سرجیکل ٹیم کی قیادت ڈاکٹر اویس جیلانی نے کی جبکہ ان کے ساتھ ترک معالجین ڈاکٹروں میں ہارون ڈیمرسی اور ڈاکٹر حسن مرات ایرگانی بھی شامل تھے۔

14 گھنٹے کا فائنل آپریشن 19 جولائی کو ہوا تھا، جس میں کامیابی سے ان جڑواں بچیوں کے سر کو علیحدہ کیا گیا، سپتال کے چیف کو آرڈینیٹنگ فزیشن ڈاکٹر عزیز احمد نے انادولو کو بتایا کہ بچیوں کی صحت اور ان کے مسکراتے چہروں کو دیکھ کر ایک ناقابل بیان خوشی ہورہی ہے۔

جڑواں بچیوں کے والدین ریحان علی اور نازیہ پروین نے صدر رجب طیب اردوان، طبی عملہ اور بچیوں کے علاج میں شامل تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

رؤف حسن کو سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف کے عہدے  سے ہٹادیا گیا

اعلامیہ کے مطابق  رؤف حسن  کو پی ٹی آئی پالیسی تھنک ٹینک کا سربراہ مقرر  کردیاگیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رؤف حسن کو سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف کے عہدے  سے ہٹادیا گیا

رؤف حسن کو سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف کے عہدے  سے ہٹادیا گیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری  کردہ اعلامیہ کے مطابق  رؤف حسن کو سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے اور  شیخ وقاص اکرم  کو پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق  رؤف حسن  کو پی ٹی آئی پالیسی تھنک ٹینک کا سربراہ مقرر  کردیاگیا ہے ۔  

اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ  بانی پی ٹی آئی کی ہدایت  پر تقرریوں کے نوٹیفکیشن  جاری کیے گئے ہیں۔  

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll