پاکستان

190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کل تک ملتوی

کیس کے تفتیشی افیسر پر جرح نہ ہو سکی ،وکلا صفائی کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Sep 24th 2024, 6:41 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کل تک ملتوی

اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی ۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا ، بشری بی بی کے وکیل عثمان گل کی عدم موجودگی کے باعث کیس کے تفتیشی افیسر پر جرح نہ ہو سکی ،وکلا صفائی کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی ۔
بشری بیوی کے وکیل عثمان گل کی طبیعت ناساز ہے جس کے باعث عدالت پیش نہیں ہو سکتے، نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی مخالفت کی گئی،وکلا صفائی کی جانب سے 12 وکالت نامے جمع کروائے گئے ہیں۔ 
نیب پراسیکیوٹر 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا آخری گواہ 23 سماعتوں سے پیش ہو رہا ہے مگر جرح مکمل نہیں ہو رہی،بیرسٹر علی ظفر اور انتظار پنجوتھا موجود ہیں یہ آخری گواہ پر جرح کر لیں،اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو کیس کا فیصلہ سنانے سے روکا ہے مگر ٹرائل سے نہیں روکا۔
عدالت کا سماعت ملتوی کرنے کی درخواست پر سخت برہمی کا اظہار ،آخری موقع دے رہے ہیں کیس کے آخری گواہ پر جرح مکمل کریں ،عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت کل تک ملتوی کر د ی ۔