جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

پولیس کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کوئی بھی رائے یا سرکاری بیان دینے سے روک دیاگیا

 یونٹ کے سربراہان اپنے متعلقہ ڈویژن، زونز اور یونٹس میں تعینات افسران/ اہلکاروں کی سرگرمیوں کی ذاتی طور پر نگرانی اور نگرانی کے ذمہ دار ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پولیس کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کوئی بھی رائے یا سرکاری بیان دینے سے روک دیاگیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 وفاقی پولیس کے اہلکار و افسران کے لیے سوشل میڈیا پالیسی پیش کر دی گئی۔
 پیشگی اجازت کے بغیر، پولیس افسران/اہلکاروں کو سرکاری حیثیت میں عوامی فورمز پر بولنے، پرنٹ میڈیا میں مضامین شائع کرنے، یا تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کوئی بھی رائے یا سرکاری بیان دینے سے روک دیا گیا ہے۔
 سرکاری احاطے، عمارتوں اور پولیس کی وردی کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر بنانے پر پابندی عائد ذاتی تشہیر گاڑیوں یا دیگر نجی جگہوں پر جانا ممنوع ہے، کوئی بھی کسی قسم کی خفیہ یا سرکاری دستاویزات، تصاویر یا مواد اپ لوڈ نہیں کرے گا۔
  سوشل میڈیا پر دستاویزات، پولیس افسران کسی پر ذاتی سیاسی یا مذہبی خیالات شیئر نہیں کر سکتے، پولیس کی سرگرمیوں سے متعلق سرکاری چینلز صرف پبلک ریلیشن برانچ سے چلائے جائیں گے،ویڈیوز یا دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے مثبت محکمانہ سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے خواہشمند افسران/ اہلکاروں کو ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، سی پی او سے پبلک ریلیشن برانچ کے ذریعے باقاعدہ محکمانہ اجازت حاصل کرنی چاہیے۔
 یونٹ کے سربراہان اپنے متعلقہ ڈویژن، زونز اور یونٹس میں تعینات افسران/ اہلکاروں کی سرگرمیوں کی ذاتی طور پر نگرانی اور نگرانی کے ذمہ دار ہیں، اگر ضرورت پڑی تو کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں قواعد کے مطابق سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ 

کھیل

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے بھارتی حریف کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا

پروفیشنل باکسنگ کا پاک بھارت ٹاکرا پاکستان کے عثمان وزیر نے ایک منٹ پانچ سیکنڈ میں ہی جیت لیا، بھارتی باکسر عثمان وزیر کے دو مکے بھی براداشت نہ کر سکے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی باکسر  عثمان وزیر نے بھارتی حریف کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا

بنکاک: ورلڈ یوتھ چیمپئن باکسنگ میں پاکستان کے عثمان وزیر نے بھارتی حریف کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا۔

تھائی کے باکسنگ ایرینا میں پاکستان کے عثمان وزیر کا مقابلہ بھارت کے تھلک سیلوام سے تھا، پہلا راؤنڈ شروع ہوا تو چند سیکنڈ بعد ہی عثمان کا زور دار مکہ بھارتی باکسر سہہ نہ سکے اور رنگ میں بیٹھ گئے۔

پروفیشنل باکسنگ کا پاک بھارت ٹاکرا پاکستان کے عثمان وزیر نے ایک منٹ پانچ سیکنڈ میں ہی جیت لیا، بھارتی باکسر عثمان وزیر کے دو مکے بھی براداشت نہ کر سکے۔

بھارتی باکسر کے ابھی سانس بحال ہی ہوئے تھے کہ عثمان نے ایک اور مکہ جڑ دیا، پھر بھارتی باکسر سنبھل نہ پائے اور صورتحال کو دیکھتے ہوئے ریفری نے عثمان وزیر کو ٹیکنیکل بیناد پر فاتح قرار دے دیا، مقابلہ صرف ایک منٹ پانچ سیکنڈ جاری رہا۔

باکسنگ رنگ میں عثمان وزیر کی یہ مسلسل 14ویں کامیابی ہے اور بھارتی باکسر کو شکست دینے کے بعد عثمان وزیر نے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم سے اچھے روابط قائم کرنے کی اپیل کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات

ملاقات میں ایران پاکستان باہمی حمایت اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے سمیت غزہ جنگ بندی اور فلسطین ، لبنان کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کے خاتمے پر زور دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم  شہباز شریف کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایران پاکستان باہمی حمایت اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور فلسطین پر پاکستان کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور فلسطین اور لبنان کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کے خاتمے پر زور دیا ہے۔

دونوں رہنماوں نے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور اچھے ہمسایہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ باہمی فائدہ مند تعاون کی ضرورت پر زور دیا، وزیراعظم نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ، ایران کے ساتھ روابط اور ثقافتی تعلقات کو بہتر بنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے فلسطین پر پاکستان کے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور فلسطین اور لبنان کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کے خاتمے پر زور دیا۔

ملاقات میں ایران پاکستان باہمی حمایت اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ہندوتوا کی عالمی رسائی: ذات پات کی تفریق اور مغرب میں ہندوستانی تارکین وطن کی طرف سے سیاسی جوڑ توڑ

بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ بیرون ملک رہنے والے ہندو انتہا پسند بھی مودی کی حمایت میں مغربی ممالک میں ذات پات پر مبنی امتیاز کو فروغ دے رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہندوتوا کی عالمی رسائی: ذات پات کی تفریق اور مغرب میں ہندوستانی تارکین وطن کی طرف سے سیاسی جوڑ توڑ

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مودی سرکار پچھلی ایک دہائی سے اپنی انتہاپسند پالیسیوں کی وجہ خطے کا امن تباہ کر رہی ہے ، 2014 سے مودی کا ہندوتوا نظریہ مسلمانوں اور نچلی ذات کے ہندوؤں کو بھی مسلسل نشانہ بنا رہا ہے ۔ 

بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ بیرون ملک رہنے والے ہندو انتہا پسند بھی مودی کی حمایت میں مغربی ممالک میں ذات پات پر مبنی امتیاز کو فروغ دے رہے ہیں ۔ 

اونچی ذات کے ہندو مغربی ملکوں میں نچلی ذات کے ہندوؤں مثلآ دلت ہندؤوں کو دبانے میں ملوث ہیں،مودی کے حمایتی مغربی ممالک میں مسلمانوں کو عالمی سطح پر نشانہ بنا رہے ہیں۔ 

مودی سرکار کے زیر سایہ مسلمانوں اور دلتوں کی مظلومیت عالمی برادری سے چھپانے کی ناکام کوششیں کی جا رہی ہیں ، مودی کے حمایتی انتہا پسند ہندو اور بھارتی ڈاسپورا مغربی پالیسی سازوں کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے چشم پوشی کر رہے ہیں ۔ 

اگست 2019 سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مودی سرکار مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم و ستم کی داستان رقم کر چکا ہے ، انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کو مغربی ملکوں میں چھپانے کی کوششیں جاری ہیں ۔ 

بھارت کی کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مسلمانوں اور نچلی ذات کے ہندوؤں کے خلاف مسلسل ظلم و ستم میں مغربی حکومتیں بھارت کے ساتھ تعاون میں مصروف ہیں ۔ 

عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت میں دلتوں اور مسلمانوں کی مظلومیت پر عالمی سطح پر خاموشی انتہائی تشویشناک ہے ۔ 

 کب تک مودی سرکار کشمیریوں اور اقلیتوں کو اُن کے بنیادی حقوق سے محروم کیے رکھے گی؟

مودی کی قیادت میں بھارت کی مسلم مخالف پالیسیوں کا فروغ مثلاً بھارتی مسلمانوں کے حقوق سلب کرنے کے لئے شہری ترمیمی بل جیسے گھناؤنے بل بھی پاس کے جا رہے ہیں ۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll