جی این این سوشل

پاکستان

وفاقی سیکریٹری اطلاعات کی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات

وفاقی سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے، ہماری کوشش ہے کہ صحافیوں کی مشکلات کم ہوں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وفاقی سیکریٹری اطلاعات  کی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وفاقی سیکریٹری اطلاعات عنبرین جان نے ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کی۔
وفد کی قیادت صدر ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن لقمان شاہ کر رہے تھے، وفد میں سینئر جوائنٹ سیکرٹری عمر حیات خان، جوائنٹ سیکریٹری شیراز احمد شیرازی، سیکریٹری اطلاعات ارشد تنولی، ممبر گورننگ باڈی سینئر صحافی  حسین احمد چوہدری، شکیل پسوال اور جہانگیر عباسی شامل تھے۔

وفد سے ملاقات میں وفاقی سیکریٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے ورکنگ جرنلسٹس کی مشکلات سے آگاہ ہیں وفاقی حکومت صحافییوں کی ہیلتھ انشورنس پالیسی پر عمل پیرا ہے  انفارمیشن منسٹری بیمار صحافیوں کے علاج معالجے  میں بھرہور تعاون کر رہی ہے۔

وفاقی سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے، ہماری کوشش ہے کہ صحافیوں کی مشکلات کم ہوں کیونکہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں۔

وفد نے وفاقی سیکرٹری اطلاعات کی  جرنلسٹس پروٹکشن بل آئی ٹی این ای اور ہاؤسنگ مسائل پر بھی توجہ دلائی جنہیں سیکرٹری اطلاعات نے حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

دنیا

اسرائیل کی غزہ میں جنگی جارحیت ، 24 گھنٹوں  کے دوران 28 فلسطینی شہید

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں شہدا کی تعداد41 ہزار 534 ہوگئی ہے جبکہ اسرائیلی سفاکیت میں 96 ہزار 92 فلسطینی شدید زخمی ہوچکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کی غزہ میں جنگی جارحیت ، 24 گھنٹوں  کے دوران 28 فلسطینی شہید

اسرائیل کی رفاہ ، وسطی غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں کارروائیاں جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران 28 فلسطینی لقمہ اجل بن گئے جبکہ متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق جبالیہ میں اسرائیلی حملے میں 7 فلسطینی شہید ہوئے، خان یونس میں 5، رفاہ میں 7 اور شمالی علاقے میں  ایک   معصوم بچہ اسرائیلی بربریت کا نشانہ بنا۔ 

غزہ میں صیہونی فوج کی کارروائی میں 2 خواتین سمیت 5 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوئے، اسرائیلی آرمی کی مغربی کنارے میں کارروائیاں جاری ہیں جس کے دوران درجنوں فلسطینی نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں شہدا کی تعداد41 ہزار 534 ہوگئی ہے جبکہ اسرائیلی سفاکیت میں 96 ہزار 92 فلسطینی شدید زخمی ہوچکے ہیں۔  

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عدالت کا وزارت داخلہ کو ایک ہفتے میں سینیٹر شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے  نکالنے کا حکم

عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو سیکریٹری داخلہ آئندہ سماعت پر پیش ہوں، اسلام آباد ہائی کورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت کا    وزارت داخلہ کو ایک ہفتے میں سینیٹر شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے  نکالنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ اور دیگر کو ایک ہفتے میں سینیٹر شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے  نکالنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سینیٹر شبلی فراز کا نام عدالتی حکم کے باوجود ای سی ایل سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ شبلی فراز اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو سیکریٹری داخلہ آئندہ سماعت پر پیش ہوں۔

دوران سماعت، عدالت نے استفسار کیا کہ ابھی تک نام نہیں نکالا گیا کیا؟ وکیل نے جواب دیا کہ نہ بتا رہے ہیں اور نہ رپورٹ دے رہے ہیں۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس میں کہا کہ یہ معاملات وہاں اسمبلی میں کیوں نہیں بتاتے، پارلیمنٹیرین ہیں۔ وکیل نے بتایا کہ وہاں تو اس سے الٹا ہی کام کیا جا رہا ہے، اسپیکر صاحب بھی کہتے ہیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ ایک ہفتے میں نام ای سی ایل سے نکال کر عدالت کو آگاہ کیا جائے اور ایک ہفتے میں عمل درآمد نہیں ہوتا تو سیکریٹری داخلہ ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوں۔

عدالت نے سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکا کا قطری شہریوں کےلئے ویزا فری انٹری کا اعلان

قطر امریکا میں ویزا فری رسائی حاصل کرنے والا پہلا خلیجی ملک بن گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا کا قطری شہریوں کےلئے ویزا فری انٹری  کا اعلان

قطر امریکا میں ویزا فری رسائی حاصل کرنے والا پہلا خلیجی ملک بن گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے ہوم لینڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ قطر کے شہریوں کے لیے امریکا میں داخلے کیلئے ویزا کی شرط ختم کردی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ قطر امریکا میں ویزا فری انٹری کا حامل پہلا خلیجی ملک بن گیا۔

امریکی حکام نے بیان میں کہا کہ قطر ویزا سے استثنی کی سخت شرائط اور تقاضوں پر پورا اترتا ہے جس کے پیش نظر اسے ویزہ فری ممالک میں شامل کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll