جی این این سوشل

دنیا

لبنان کو دوسرا غزہ نہیں بننے دیں گے، ایرانی صدر

اگر اسرائیل کے حملے نہیں روکے گئے تو خطے میں ایک وسیع تر جنگ شروع ہو جائے گی، مسعود پزشکیان

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لبنان کو دوسرا غزہ نہیں بننے دیں گے، ایرانی صدر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ لبنان کو دوسرا غزہ نہیں بننے دیں گے۔

امریکی تشریاتی ادارے کو دیئے انٹرویو میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ہم لبنان کو اسرائیل کے ہاتھوں میں ایک اور غزہ بننے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ اگر اسرائیل کے حملے نہیں روکے گئے تو خطے میں ایک وسیع تر جنگ شروع ہو جائے گی۔

دوسری طرف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں ایرانی صدر نے فلسطین میں نسل کشی کےخاتمے اورغزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے کہا کہ اسرائیل نے اپنے دفاع کے بہانے فلسطینیوں کی نسل کشی کی، غزہ میں اسرائیلی جارحیت فوری ختم ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ  اسرائیل کو غزہ میں جارحیت سے فوری طور پر روکنا چاہیئے، گزشتہ ایک سال کے دوران دنیا نے اسرائیل کی اصلیت دیکھ لی۔

انہوں نے کہا کہ ایران 2015 جوہری معاہدے کے فریقین سے مل کر تعطل ختم کرنے کو تیار ہے۔ 

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران پر عائد پابندیاں غیر انسانی ہیں، عام لوگ متاثر ہو رہے ہیں، ایران عالمی برادری کے ساتھ تعلقات بہتر کرنےکیلئے تیار ہے۔

 

تجارت

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 16 پیسے کی کمی ہوئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی

ڈالر کی قیمت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگئی، قیمت میں مسلسل کمی اور زیادتی  کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں نئے کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 16 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 69 پیسے پر بند ہوا۔

گزشتہ روز ڈالر 277 روپے 85 پیسے پر بند ہوا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب کی سڑکوں پر پہلی مرتبہ ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کا منصوبہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 5 ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسوں کا باضابط افتتاح کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب کی سڑکوں پر پہلی مرتبہ ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسیں  چلانے کا منصوبہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 5 ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسوں کا باضابط افتتاح کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بس کا معائنہ کیا اور ڈبل ڈیکر بس میں سفر بھی کیا، حکام کی جانب سے وزیراعلیٰ مریم نواز کو ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بس سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا لاہور میں سیاحت کے لیے نئے روٹس پر 3 نئی ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گی جبکہ بہاولپور اور راولپنڈی میں بھی ایک ایک ڈبل ڈیکر بس کا اضافہ کیا جائے گا، ملتان اور فیصل آباد میں بھی سیاحت کے لئے ڈبل ڈیکر بس سروس شروع ہوگی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں میٹروپولیٹن ٹورازم کے لیے مزید نئی، جدید اور ماحول دوست بسیں فراہم کریں گے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

مودی سرکار کے خلاف نیویارک کی عدالت میں مقدمہ دائر

امریکی عدالت نے خالصتانی علیحدگی پسند گروپتونت پنن کو قتل کرنے کی مبینہ سازش پر بھارتی قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوول، را کے سابق سربراہ کو طلب کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مودی سرکار کے خلاف نیویارک کی عدالت میں مقدمہ دائر

مودی سرکار کے خلاف نیویارک کی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق نیو یارک کی ایک عدالت میں گورپتونت سنگھ پنن نے مودی حکومت کے خلاف ایک مقدمہ دائر کردیا ہے ، مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ سکھ علیحدگی پسندوں، خاص طور پر 'سکھ فار جسٹس' سے وابستہ افراد کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

یہ مقدمہ امریکی سرزمین پر سکھس فار جسٹس کے جنرل کونسلر اور امریکی شہری، گرپتونت سنگھ پنن کو قتل کرنے کی ناکام سازش سے بھی منسلک ہے۔

واضح رہے کہ اس مبینہ سازش میں ایک بھارتی سرکاری ملازم اور دیگر شامل ہیں۔ 

امریکی عدالت نے خالصتانی علیحدگی پسند گروپتونت پنن کو قتل کرنے کی مبینہ سازش پر بھارتی قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوول، را کے سابق سربراہ کو طلب کیا۔

سفارتی قوانین اور بین الاقوامی سرحدوں کی در اندازی عالمی سطح پر بھارت کی ناپاک اثر و رسوخ کی کوشش کو ظاہر کرتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll