- Home
- News
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک اسلام آباد،پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
آئندہ چند روز میں ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک اسلام آباد،پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔
سندھ میں جمعرات سے ہفتے تک میرپورخاص، تھرپارکر، عمرکوٹ اور گردونواح میں بارش ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ سندھ کے باقی علاقوں میں موسم گرم اور خشک ر ہے گا ۔
دوسری طرف کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے، کم سےکم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے اور اس وقت مغرب سے 11کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
چیمپئینز ٹرافی 2025 : نیوٹرل وینیو کے معاملے پر پاکستان اور بھارت درمیان اتفاق
- 2 گھنٹے قبل
لاہور:وزیر داخلہ کا گارڈ ن ٹاؤن پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ،ایجنٹ مافیا کا صفایا کرادیا
- 27 منٹ قبل
بابر اعظم نے روی چندر ایشون کوریٹائرمنٹ لینے پر کیا پیغام دیا؟
- 36 منٹ قبل
ایم کیو ایم پاکستان نے مہاجر کلچر ڈے منانے کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل
دفتر خارجہ نے میزائل پروگرام پر امریکی پابندی کے بیان کو منطق سے عاری قرار دے دیا
- 6 منٹ قبل
پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پرامریکی دعوے کے بعد پینٹاگون کا محتاط رویہ
- ایک گھنٹہ قبل