جی این این سوشل

دنیا

صیہونی فورسز کی غزہ میں جنگی جارحیت جاری ، مزید 37 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی طرف سے حملے بدستور جاری ہیں جبکہ دوسری طرف لبنان کے ساتھ بھی جھڑپیں جاری ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

صیہونی فورسز کی غزہ میں  جنگی جارحیت جاری ، مزید 37 فلسطینی شہید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسرائیل کی بمباری اور وحشیانہ کارروائیاں دھڑلے سے جاری ہے، حالیہ واقعات کے دوران غزہ میں بچوں اور خواتین سمیت مزید 37 فلسطینی شہید ہو گئے۔ اس دوران متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
شعبہ صحت کے مطابق مصر کی سرحد سے جڑا رفح شہر بھی صیہونیوں کے نشانے پر بدستور موجود ہے، غزہ کے ساتھ ساتھ اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان رفح میں سخت جھڑپیں جاری ہیں۔
رفح پر ہونے والی ان جھڑپوں کے دوران 22 فلسطینی شہید ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم دوسری جانب اسرائیلی افواج کو بھی زبردست جانی و مالی نقصان پہنچا۔
اس طرح ہر سو بمباری سے خطے میں جنگ کے زیادہ پھیلنے کا خوف بڑھ گیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی طرف سے حملے بدستور جاری ہیں جبکہ دوسری طرف لبنان کے ساتھ بھی جھڑپیں جاری ہیں۔
مشرقی اور وسطی رفح میں اسرائیلی ٹینکوں نے شدید گولہ باری کی اور اس دوران متعدد مکانوں کو تباہ کر دیا گیا۔
دوسری طرف القسام بریگیڈ اور دیگر جنگجوؤں کی طرف سے اسرائیلی ٹینکوں پر ٹینک شکن راکٹ فائر کئے گئے اور ان بموں کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جو پہلے سے ٹینکوں کے راستے میں نصب کئے گئے تھے۔

اسرائیلی ٹینکوں نے رفح کے مغربی اور شمالی علاقے کی طرف پیش قدمی کرنے کی کوشش کی جہاں القسام بریگیڈ اور اسلامی جہاد گروپ کے جنگجوؤں سے ان کا سامنا ہوا۔
القسام بریگیڈ کی اس کارروائی کے باعث اسرائیلی ٹینکوں کو شدید نقصان پہنچا۔
ذرائع کے مطابق غزہ میں بمباری کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت مزید 26 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
7 اکتوبر سے جاری جنگ کے دوران فلسطین میں‌شہادتوں کی تعداد 42 ہزار کے قریب ہوتی جا رہی ہے جبکہ اس دوران 95 ہزار کے قریب لوگ زخمی ہو چکے ہیں. ان میں سب سے زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے.

علاقائی

پنجاب کی سڑکوں پر پہلی مرتبہ ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کا منصوبہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 5 ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسوں کا باضابط افتتاح کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب کی سڑکوں پر پہلی مرتبہ ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسیں  چلانے کا منصوبہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 5 ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسوں کا باضابط افتتاح کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بس کا معائنہ کیا اور ڈبل ڈیکر بس میں سفر بھی کیا، حکام کی جانب سے وزیراعلیٰ مریم نواز کو ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بس سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا لاہور میں سیاحت کے لیے نئے روٹس پر 3 نئی ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گی جبکہ بہاولپور اور راولپنڈی میں بھی ایک ایک ڈبل ڈیکر بس کا اضافہ کیا جائے گا، ملتان اور فیصل آباد میں بھی سیاحت کے لئے ڈبل ڈیکر بس سروس شروع ہوگی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں میٹروپولیٹن ٹورازم کے لیے مزید نئی، جدید اور ماحول دوست بسیں فراہم کریں گے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے بھارتی حریف کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا

پروفیشنل باکسنگ کا پاک بھارت ٹاکرا پاکستان کے عثمان وزیر نے ایک منٹ پانچ سیکنڈ میں ہی جیت لیا، بھارتی باکسر عثمان وزیر کے دو مکے بھی براداشت نہ کر سکے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی باکسر  عثمان وزیر نے بھارتی حریف کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا

بنکاک: ورلڈ یوتھ چیمپئن باکسنگ میں پاکستان کے عثمان وزیر نے بھارتی حریف کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا۔

تھائی کے باکسنگ ایرینا میں پاکستان کے عثمان وزیر کا مقابلہ بھارت کے تھلک سیلوام سے تھا، پہلا راؤنڈ شروع ہوا تو چند سیکنڈ بعد ہی عثمان کا زور دار مکہ بھارتی باکسر سہہ نہ سکے اور رنگ میں بیٹھ گئے۔

پروفیشنل باکسنگ کا پاک بھارت ٹاکرا پاکستان کے عثمان وزیر نے ایک منٹ پانچ سیکنڈ میں ہی جیت لیا، بھارتی باکسر عثمان وزیر کے دو مکے بھی براداشت نہ کر سکے۔

بھارتی باکسر کے ابھی سانس بحال ہی ہوئے تھے کہ عثمان نے ایک اور مکہ جڑ دیا، پھر بھارتی باکسر سنبھل نہ پائے اور صورتحال کو دیکھتے ہوئے ریفری نے عثمان وزیر کو ٹیکنیکل بیناد پر فاتح قرار دے دیا، مقابلہ صرف ایک منٹ پانچ سیکنڈ جاری رہا۔

باکسنگ رنگ میں عثمان وزیر کی یہ مسلسل 14ویں کامیابی ہے اور بھارتی باکسر کو شکست دینے کے بعد عثمان وزیر نے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم سے اچھے روابط قائم کرنے کی اپیل کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

رؤف حسن کو سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف کے عہدے  سے ہٹادیا گیا

اعلامیہ کے مطابق  رؤف حسن  کو پی ٹی آئی پالیسی تھنک ٹینک کا سربراہ مقرر  کردیاگیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رؤف حسن کو سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف کے عہدے  سے ہٹادیا گیا

رؤف حسن کو سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف کے عہدے  سے ہٹادیا گیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری  کردہ اعلامیہ کے مطابق  رؤف حسن کو سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے اور  شیخ وقاص اکرم  کو پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق  رؤف حسن  کو پی ٹی آئی پالیسی تھنک ٹینک کا سربراہ مقرر  کردیاگیا ہے ۔  

اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ  بانی پی ٹی آئی کی ہدایت  پر تقرریوں کے نوٹیفکیشن  جاری کیے گئے ہیں۔  

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll