- Home
- News
نجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی زیر صدارت آپریشنز ونگ کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس
خدمات کی فراہمی کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے 50 اراضی ریکارڈ سنٹرز کی آئی ایس او سرٹیفیکیشن کروائی جا چکی ہے
محمد طارق سبحانی چئیر مین پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی زیر صدارت آپریشنز ونگ کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر آپریشنز انجم زہرہ نے آپریشنز ونگ کے حوالے سے بریفینگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں 231 اراضی ریکارڈ سنٹرز کے ذریعے صارفین کو خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ خدمات کی فراہمی کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے 50 اراضی ریکارڈ سنٹرز کی آئی ایس او سرٹیفیکیشن کروائی جا چکی ہے۔
سٹاف کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے مانیٹرینگ ڈیش بورڈ بنایا گیا ہے ، جون سے اب تک زیر التواء انتقالات و کھیوٹ کے مسائل 16000 سے زائد حل کیے گئے ہیں جبکہ باقی ماندہ مسائل صرف 3400 کی سطح پر آگئے ہیں۔
پلس پراجیکٹ کے تحت اتھارٹی کی جانب سے 521 منیول مواضعات کی کمپیوٹرائزیشن مکمل ہونے کے بعد آن لائن کر دیا گیا۔جبکہ اسلام آباد اور سی ڈی اے کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔جوکہ مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی اکرام الحق، ڈائریکٹر آپریشنز انجم زہرہ ایڈیشنل ڈائیریکٹر چوہدری شفیق، ایڈیشنل ڈائیریکٹر عثمان احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر علی رضا نے شرکت کی۔
لاہور:وزیر داخلہ کا گارڈ ن ٹاؤن پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ،ایجنٹ مافیا کا صفایا کرادیا
- ایک گھنٹہ قبل
پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پرامریکی دعوے کے بعد پینٹاگون کا محتاط رویہ
- ایک گھنٹہ قبل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
- 6 منٹ قبل
دفتر خارجہ نے میزائل پروگرام پر امریکی پابندی کے بیان کو منطق سے عاری قرار دے دیا
- 40 منٹ قبل
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 32 منٹ قبل
بابر اعظم نے روی چندر ایشون کوریٹائرمنٹ لینے پر کیا پیغام دیا؟
- ایک گھنٹہ قبل