شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 8 دہشت گردوں ہلاک
سکیورٹی فورسز نے 25 اور 26 ستمبر کی درمیانی شب شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں آپریشن کرکے 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، آئی ایس پی آر


شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 25 اور 26 ستمبر کی درمیانی شب خارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 خوارج ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے گئے خوارج سے اسلحہ بھی برآمد ہوا جب کہ ہلاک خوارج معصوم شہریوں کے قتل اور میں ملک میں دہشتگرد کارروائیوں میں میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں جب کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

ملتان کی تحصیل جلالپور میں صورتحال سنگیں، شہر کو بچانے والے اربن بند کو شدید خطرہ لاحق
- 6 گھنٹے قبل

بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، سیکڑوں دیہات، بستیاں ڈوب گئیں
- 5 گھنٹے قبل

حویلیاں ہزارہ موٹر وے پر ٹریلر کی کار سے ٹکر ، 5افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی
- 6 گھنٹے قبل

فرانسیسی وزیراعظم پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام،عدم اعتماد سے حکومت کا خاتمہ ہوگیا
- 6 گھنٹے قبل

سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 4 گھنٹے قبل

ملک پر قرضے اور واجبات ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
- 4 گھنٹے قبل

غزہ میں جاری بربریت ،ہالی وڈ سمیت 1300 سے زائد فنکاروں کا اسرائیلی فلمی اداروں کے بائیکاٹ کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

راولپنڈی میں ڈینگی کے وار جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 نئے مریض رپورٹ
- 3 گھنٹے قبل

نیتن یاہو کی غزہ میں بڑے زمینی آپریشن کی تیاری، شہریوں کو فوری علاقہ خالی کرانےکی وارننگ
- 6 گھنٹے قبل

نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
- 18 منٹ قبل

نیو کراچی میں آگ سے متاثرہ گارمنٹس فیکٹری منہدم
- 2 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: ٹرافی کی رونمائی، کپتانوں کا فتح حاصل کرنے کے عزم کا اظہار
- 27 منٹ قبل