تجارت
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 162 پوائنٹس کا اضافہ
دن بھر مجموعی طور پر 448 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 164 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 221 کے شیئرز میں کمی ہوئی
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 162 پوائنٹس کے اضافے سے 81 ہزار 967 پوائنٹس پر بند ہوا ۔
دن بھر مجموعی طور پر 448 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 164 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 221 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
مارکیٹ میں 34 کروڑ 11 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، سٹاک مارکیٹ میں 14 ارب 6 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 82,360 جبکہ کم ترین سطح 81,529 پوائنٹس رہی ۔
تجارت
پی آئی اے کا اسلام آباد میں 3 دن دفاتر بند رکھنے کا فیصلہ
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس اسلام آباد میں 15 اور 16 اکتوبر کو ہو رہا ہے جس میں مختلف ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے
قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفاتر 3 دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پی آئی اے کی جانب سے جاری سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں دفاتر 14 سے 16 اکتوبر تک بند رہیں گے۔
سرکلر کے مطابق پی آئی اے کے دفاتر شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے پیش نظرہدایت پر بند رہیں گے، ایئرپورٹ پر شفٹ میں کام کرنے والے پی آئی اے ملازمین کام جاری رکھیں گے۔
یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس اسلام آباد میں 15 اور 16 اکتوبر کو ہو رہا ہے جس میں مختلف ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔
ایس اسی او اجلاس کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد میں 12 سے 17 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت کسی قسم کے جلسہ اور احتجاج کرنے پر پابندی عائد ہو گی جبکہ انتظامیہ نے جڑواں شہروں میں تعلیمی ادارے، ریسٹورینٹس، ہاسٹلز اور کیفیز بھی بند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
جرم
ضلع کرم میں 2 قبائل میں تصادم، 11 افراد فائرنگ سے ہلاک
تصادم پاک افغان سرحد کے قریب کنج علیزئی پہاڑوں اور روڈ پر ہوا
پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں 2 قبائل میں تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 8 زخمی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ضلع کرم جاوید اللہ محسود نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان سرحد کے قریب کنج علیزئی پہاڑوں اور روڈ پر فائرنگ سے 11 افراد قتل ہوگئے جبکہ 6 افراد زخمی ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) نے بتایا کہ کل 9 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، ایک مریض دوران علاج چل بسے، جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 8 زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق علاقے میں پولیس و سیکیورٹی فورسز کی نفری پہنچ گئی، فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
پاکستان
اعظم سواتی کی سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت
تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ میں وکلا کو شاباش دیتا ہوں جو آئین و قانون کی حکمرانی کیلئے کردار ادا کررہے ہیں
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دیدی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ چودھری نثار پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں، میں ملک کی ترقی اور قانون کی حکمرانی کیلئے انہیں پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہتا ہوں، وہ ایک بااصول انسان ہیں۔
تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ میں وکلا کو شاباش دیتا ہوں جو آئین و قانون کی حکمرانی کیلئے کردار ادا کررہے ہیں۔
اعظم سواتی نے کہا کہ میں مصطفی نواز کھوکھر اور مشاہد حسین سید کو بھی پی ٹی آئی میں آنے کی دعوت دیتا ہوں،انہوں نے کہا کہ میں مولانا فضل الرحمان کو عقیدت کا سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے قانونی کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے اتنا بڑا قدم اٹھایا ہے۔
-
دنیا ایک دن پہلے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچیوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
-
تجارت ایک دن پہلے
مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
علاقائی ایک دن پہلے
راولپنڈی میں بھی 8 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ
-
پاکستان ایک دن پہلے
کالعدم فتنہ الخوارج اور پاکستان پشتون تحفظ موومنٹ کا گٹھ جوڑ بے نقاب ، کال منظر عام پر آگئی
-
کھیل 2 دن پہلے
ملک کے کشیدہ حالات پر خاموشی، بنگلا دیشی کرکٹر شکیب الحسن نے قوم سے معافی مانگ لی
-
تجارت 11 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد بڑا اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
اسلام آباد ہائیکورٹ کا خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسلام آباد سمیت پنڈی میں 5 روز کیلئے شادی ہال،کیفے اور ریسٹورینٹس بندکرنےکاحکم