جی این این سوشل

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار

100 انڈیکس 529 پوائنٹس اضافے کے بعد 85 ہزار 440 پوائنٹس کی بُلند ترین سطح پر موجود ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  تیزی کا رجحان برقرار
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے مسلسل دوسرے روز زبردست تیزی کا رجحان ہے، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 529 پوائنٹس اضافے کے بعد 85 ہزار 440 پوائنٹس کی بُلند ترین سطح پر موجود ہے۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 10 بج کر 23 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 529 پوائنٹس یا 0.62 فیصد بڑھ کر 85 ہزار 440 پر جا پہنچا، جو گزشتہ روز 84 ہزار 910 پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس اس وقت 124  پوائنٹس اضافے سے 85 ہزار 34 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ 

گزشتہ روز انڈیکس نے کاروباری دن میں پہلی بار 85 ہزار 47کی بلند ترین سطح بنائی اور  پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1378 پوائنٹس اضافے سے 84910 پر بند ہوا ہے۔

 

موسم

ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ، لاہور میں آج بارش کا امکان

لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 7 جبکہ زیادہ سے زیادہ 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ، لاہور میں آج بارش کا  امکان

صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ لاہور میں آج بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 7 جبکہ زیادہ سے زیادہ 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ آج لاہور میں ہلکی بوندا باندی بھی متوقع ہے۔لاہور میں 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کے حساب سے ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد تک جا پہنچا ہے۔

دوسری جانب فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور آج بھی پاکستان میں پہلے جبکہ دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر آگیا، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 190 تک جا پہنچی۔

دوسری جانب وادی نیلم میں برف باری سے پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی، رات گئے ہونیوالی برفباری نے وادی نیلم کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر دیا، برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ درجہ حرارت منفی 6ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہے گا، کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 اور قلات میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ادھر شہر قائد میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، جس کے سبب آج درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور مطلع صاف رہے گا جب کہ رات اور صبح کے اوقات میں موسم سرد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ہلکی دُھند کے باعث آج صبح حدِ نگاہ 3 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 10 جب کہ زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کی توقع ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ: پناہ گزین کیمپوں اور اسپتالوں پر اسرائیلی حملوں سے مزید 40 فلسطینی شہید

حملوں میں آکسیجن پمپس کو نقصان پہنچا اور ایمرجنسی میں ہونے والے آپریشن رُک گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ: پناہ گزین کیمپوں اور اسپتالوں پر اسرائیلی حملوں سے مزید 40 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحیشانہ بمباری جاری ہے ،گزشتہ روز بھی اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے  پنا ہ گزین کیمپوں اور اسپتالوں پر  بمباری کی گئی ۔

غیر مل میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں مزید 40 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ اسرائیلی بمباری سے کمال عدوان اسپتال میں بجلی کا نظام معطل ہوگیا، حملوں میں آکسیجن پمپس کو نقصان پہنچا اور ایمرجنسی میں ہونے والے آپریشن رُک گئے۔

دوسری جانب قطرنے ایک ماہ کے تعطل کے بعد دوبارہ غزہ میں  جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کی کوششوں کا آغاز کیا  ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 44 ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ چالیس ہزار کے قریب افراد زخمی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مدارس کی  رجسٹریشن اور اصلاحات سے متعلق علماء مشائخ کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا

اجلاس میں پاکستان بھر سے ہر مکتبہ فکر کے جید علماء اور متعلقہ وزرا شرکت کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مدارس کی  رجسٹریشن اور اصلاحات سے متعلق علماء مشائخ کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا

مدارس کی رجسٹریشن اور اصلاحات کے حوالے سے اہم اجلاس آج اسلام آباد میں  ہو گا جس میں پاکستان بھر سے ہر مکتبہ فکر کے جید علما شرکت کرینگے اور ان سے مدارس اصلاحات اور رجسٹریشن کے حوالے سے رائے لی جائے گی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل برائے مذہبی تعلیم غلام قمر،وفاقہ وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی ،وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سالک حسین ، طاہر اشرفی ، راغب نعیمی اور مولانا عبدالکریم آزاد بھی شریک ہوں گے۔

اجلاس میں 2019ء کو حکومت اور علماء کے درمیان مدارس کے حوالے سے طے پایا جانے والا معاہدہ بھی زیر غور آئے گا۔

مدارس رجسٹریشن کے حوالے سے ڈی جی آر ای 22 اکتوبر 2019ء کو ملک بھر میں قائم کئے گئے، پاکستان بھر میں 17653 مدارس ڈی جی آر ای میں رجسٹرڈ ہیں، 598 مدارس کو 1196 اساتذہ فراہم کئے گئے ہیں، 163 مدارس میں قومی نصاب متعارف کرایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 598 مدارس کو 1196 اساتذہ فراہم کیے  گئے اور 163 مدارس میں قومی نصاب متعارف کرایا گیا۔ اب تک 1491 طالب علموں کو پاکستانی ویزے کے حصول اور توسیع میں مدد فراہم کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll