جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان اور علی امین گنڈاپور ر کے  خلاف اقدام قتل اور دہشتگردی کا مقدمہ درج

مقدمے میں اعظم سواتی، عمر ایوب، بیرسٹر سیف، صدر پی ٹی آئی اسلام آباد عامر مغل اور حفیظ الرحمان ٹیپو سمیت 500 نامعلوم افراد بھی نامزد ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان اور علی امین گنڈاپور ر کے  خلاف اقدام قتل اور دہشتگردی کا مقدمہ درج
عمران خان اور علی امین گنڈاپور ر کے  خلاف اقدام قتل اور دہشتگردی کا مقدمہ درج

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور سمیت دیگر کے  خلاف اقدام قتل اور دہشتگردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

سرکار کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ نون میں درج کیا گیا ہے جس میں عمران خان، علی امین گنڈاپور، اعظم سواتی، عمر ایوب، بیرسٹر سیف، صدر پی ٹی آئی اسلام آباد عامر مغل اور حفیظ الرحمان ٹیپو سمیت 500 نامعلوم افراد بھی نامزد ہیں۔

مقدمے میں اقدام قتل،انسداد دہشتگردی ایکٹ، جلاؤ گھیراؤ، ریاست پرحملہ اور پولیس اہلکاروں پر تشددسمیت سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی اور علی امین کی ایما پر 500 سے زائد مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا، پولیس کے کانسٹیبل عبد الحمید کو اغوا کرکے تشدد کیاگیا، مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پرڈنڈوں، پتھروں اور آہنی راڈوں سے حملےکیے۔

مقدمے کے مطابق مظاہرین نے پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑیں، پولیس اہلکاروں پرفائرنگ، آنسوگیس کی شیلنگ کی اور زخمی بھی کیا جب کہ مظاہرین نے سرکاری اور عوامی املاک کو جلایا،مقدمے حکومت اور ریاست کے خلاف تعرے لگائے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران اسلام آباد پولیس کے اہلکار عبدالحمید کو مبینہ طور پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جس سے اسپتال میں دو روز زیر علاج رہا اور دم توڑ گیا۔

تجارت

پی آئی اے کا اسلام آباد میں 3 دن دفاتر بند رکھنے کا فیصلہ

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس اسلام آباد میں 15 اور 16 اکتوبر کو ہو رہا ہے جس میں مختلف ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی آئی اے کا اسلام آباد میں 3 دن دفاتر بند رکھنے کا فیصلہ

قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفاتر 3 دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی آئی اے کی جانب سے جاری سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں دفاتر 14 سے 16 اکتوبر تک بند رہیں گے۔

سرکلر کے مطابق پی آئی اے کے دفاتر شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے پیش نظرہدایت پر بند رہیں گے، ایئرپورٹ پر شفٹ میں کام کرنے والے پی آئی اے ملازمین کام جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس اسلام آباد میں 15 اور 16 اکتوبر کو ہو رہا ہے جس میں مختلف ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔

ایس اسی او اجلاس کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد میں 12 سے 17 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت کسی قسم کے جلسہ اور احتجاج کرنے پر پابندی عائد ہو گی جبکہ انتظامیہ نے جڑواں شہروں میں تعلیمی ادارے، ریسٹورینٹس، ہاسٹلز اور کیفیز بھی بند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی بر بریت جاری ، غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 30 افراد شہید

شہری دفاع کے ذرائع کے مطابق جمعے کو دن بھر ہونے والے حملوں میں کم از کم 110 افراد زخمی ہو گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی بر بریت جاری ، غزہ میں  اسرائیلی حملوں میں 30 افراد شہید

 فلسطینی شہری دفاع کے ادارے کے مطابق غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیہ کے علاقے میں اسرائیلی حملوں میں 30 افراد شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اس سلسلے میں غزہ میں ادارے کے ترجمان محمود بصل کے مطابق جبالیہ شہر میں اسرائیلی بم باری سے 12 افراد شہید ہوئے جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں پناہ گزین کیمپ میں ’’آٹھ سکولوں ‘‘کو خاص طور پر نقصان پہنچا جہاں نقل مکانی کرنے والے افراد نے پناہ لے رکھی ہے، حملے کے بعد 14 افراد لاپتا ہیں، لگتا ہے کہ وہ ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں۔

اس سے قبل غزہ کے شمال میں شہری دفاع کے سربراہ احمد کحلوت نے بتایا تھا کہ جبالیا شہر پناہ گزین کیمپ پر کئی حملوں میں 18 افراد شہید ہو گئے۔

شہری دفاع کے ذرائع کے مطابق جمعے کو دن بھر ہونے والے حملوں میں کم از کم 110 افراد زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب بین الاقوامی تنظیم ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈرز نے بتایا ہے کہ جبالیہ پر اسرائیلی بم باری شروع ہونے کے ایک ہفتے بعد ہزاروں افراد کیمپ میں محصور ہو گئے ہیں، اسرائیل کا کہنا ہے کہ حملے کی اس مہم کا مقصد حماس کو اپنی صفیں از سر نو ترتیب دینے سے روکنا ہے۔

7اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں 42 ہزار سے زائد فلسطینی شہیدجبکہ 97 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ 

یا د رہے کہ جبالیہ شمالی علاقہ ہے جو غزہ میں تاریخی طور پر سب سے بڑا پناہ گزین کیمپ ہے۔

کسی ایک کام میں ان کو نہیں کیا گیا تھا کیونکہ اس کا م میں 

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

لاہور : 20 کلو گرام آٹے کی قیمت میں 20 روپے اضافہ

ذرائع کے مطابق ڈیلرز نے بتایا ہے کہ لاہور کے لیے آٹے کی قیمت میں اضافہ پانچ بڑی فلور ملز نے کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور : 20 کلو گرام  آٹے کی قیمت میں 20 روپے اضافہ

 لاہور کی فلور ملز نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ 20 کلو گرام آٹے کا تھیلا 20 روپے اور 10 کلو آٹے کا تھیلا 10 روپے مہنگا ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ڈیلرز نے بتایا ہے کہ لاہور کے لیے آٹے کی قیمت میں اضافہ پانچ بڑی فلور ملز نے کیا ہے۔ فلور ملز کا کہنا ہے کہ قیمت اس لیے بڑھانا پڑی ہے کہ گندم مہنگی مل رہی ہے۔

بظاہر کسی جواز کے بغیر آٹا مہنگا کرنے پر عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ فلور ملز کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سے پہلے بھی کسی جواز کے بغیر آٹا اور دوسری بہت سی اشیائے خور و نوش مہنگی کی جاتی رہی ہیں۔

صارفین کے حقوق کے علم بردار کہتے ہیں کہ اشیائے خور و نوش اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیا کی قیمتیں اچانک بڑھانے کا رجحان سا پایا جاتا ہے۔ بیشتر اوقات اس کے لیے کسی جواز کی بھی ضرورت محسوس نہیں کی جاتی۔

چند بڑے ادارے مل کر  ایسی کیفیت پیدا کرکے اُس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں۔ حکومت کو اس حوالے سے بروقت اقدامات کرنے چاہئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll