کوئی بھی پارٹی خیبرپختونخوا میں جلسے کی ہمت کرے، سہولیات فراہم کریں گے، بیرسٹر سیف
ن لیگ ایک چھوٹی سی جلسی بھی منعقد کریں تو ہم ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی یہ سہولیات فراہم کریں گے، مشیر اطلاعات کے پی


خیبر پختونخوا حکومت پر سرکاری وسائل استعمال کرنے والوں کو مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے چیلنج دے دیا۔
اپنے ایک بیان میں صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سمیت کوئی بھی پارٹی خیبرپختونخوا میں جلسہ یا ریلی کی ہمت کرے، جلسے کے لیے اجازت، میدان اور متعلقہ سہولیات ہم فراہم کریں گے۔
خیبر پختونخوا حکومت پر سرکاری وسائل استعمال کرنے والوں کوکھلا چیلنج
— Barrister Dr Muhammad Ali Saif (@BaristerDrSaif) October 8, 2024
مسلم لیگ ن سمیت کوئی بھی پارٹی خیبر پختونخوا میں جلسہ یا ریلی کرنے کی ہمت کریں، جلسہ کے لئے اجازت، میدان اور متعلقہ سہولیات ہم فراہم کریں گے، ہم پر الزامات لگانے والے عقل کے اندھوں کو پتہ ہونا چاہئیے کہ ریسکیو…
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ ہم پر الزامات لگانے والے عقل کے اندھوں کو پتہ ہونا چاہئیے کہ ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی سہولیات ہر جلسے اور ہر ریلی میں فراہم کی جاتی ہیں، ن لیگ ایک چھوٹی سی جلسی بھی منعقد کریں تو ہم ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی یہ سہولیات فراہم کریں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ پی ٹی آئی جلسے کے مقابلے میں ان کے جلسے میں ایک چوتھائی لوگ بھی نہیں آئیں گے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ دراصل سرکاری وسائل کا استعمال تو جعلی حکومت نے کیا ہے، اسلام اباد اور موٹروے پر کنٹینرستان کس کے وسائل سے لگائے، کیا وہ سرکاری وسائل نہیں تھے؟ اگر وہ کنٹینرز شریف خاندان یا زرداری خاندان نے اپنے جیب سے لگائے تھے پھر ٹھیک ہے۔
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 3 گھنٹے قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 5 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 2 گھنٹے قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 2 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 2 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 2 گھنٹے قبل






