جی این این سوشل

جرم

پی ٹی ایم کے حملوں میں افغان باشندے ملوث ہیں ، وزیر اطلاعات

عطاء تارڑ کا مزید کہناتھا ہمارے معاشی اشاریئے بہتر ہو رہے ہیں، عالمی مالیاتی ادارے ہماری معاشی اقدامات کی تعریف کر رہے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی ایم کے حملوں میں افغان باشندے ملوث ہیں ، وزیر اطلاعات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے پی ٹی ایم کے حملوں میں افغان باشندے ملوث پائے گئے  ہیں۔ 

تفصیلات کےمطابق  وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے پشتون تحفظ موومنٹ کی گزشتہ چھ ماہ کی سرگرمیاں ملک کے خلاف رہیں، پشتون تحفظ موومنٹ نے نہ صرف پاکستانی پرچم نذر آتش کیا بلکہ بیرون ممالک پاکستان کے سفارت خانوں پر حملے کئے۔ 

انہوں نے کہا پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے، روپے کی قدر میں اضافہ اور مہنگائی میں کمی ہوئی ہے، پختون ہمارے بھائی ہیں، پختونوں کا پاکستان کی ترقی میں اہم کردار رہا ہے، کسی بھی تنظیم کو ثبوتوں کی بنیاد پر ہی کالعدم قرار دیا جاتا ہے، کسی بھی سیاسی جماعت کو پاکستان پر حملے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، نظریہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، پرامن احتجاج کی ہر کسی کو اجازت ہے، پاکستان کی ترقی کے لئے ہر اقدام اٹھائیں گے، کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کرے ۔ 

پشتون تحفظ موومنٹ کو بیرون ملک سے پاکستان مخالف بیانیہ پر فنڈنگ کی جا رہی تھی، پی ٹی ایم کے حملوں میں افغان باشندے ملوث پائے گئے،سب چیزیں ثابت ہونے پر پی ٹی ایم پر پابندی عائد کی گئی ،تحقیقت ہو رہی ہیں کہ پی ٹی ایم کو فنڈز کہاں سے آ رہے ہیں ۔ 

ابھی بھی وقت ہے قومی دھارے میں واپس آئیں، پاکستان کی ترقی کے لئے کردار ادا کریں، پاکستان سے ہماری بقاءہے اور پاکستان ہے تو ہم سب ہیں ۔ 

عطاء تارڑ کا مزید کہناتھا ہمارے معاشی اشاریئے بہتر ہو رہے ہیں، عالمی مالیاتی ادارے ہماری معاشی اقدامات کی تعریف کر رہے ہیں، وزیراعظم نے تمام وزراءاعلیٰ سے کہا ہے کہ مہنگائی میں کمی کے اثرات عوام کو منتقل کریں، جب کوئی پابندی عائد کی جاتی ہے تو وہ شواہد پر لگائی جاتی ہے۔ 

پاکستان

صدر مملکت ترکمانستان کا 2 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

دورہ ترکمانستان میں صدر آصف زرداری کی روسی صدر سے سائیڈ لائن ملاقات بھی ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت ترکمانستان کا 2 روزہ  دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

صدر مملکت آصف علی زرداری ترکمانستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
اپنے قیام کے دوران صدر نے اشک آباد میں منعقدہ بین الاقوامی فورم میں شرکت کی جہاں انہوں نے عالمی رہنماوں کے ساتھ امن اور ترقی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
دورہ ترکمانستان میں صدر آصف زرداری کی روسی صدر سے سائیڈ لائن ملاقات بھی ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
صدر آصف علی زرداری کو دورے کی دعوت ترکمانستان کے ہم منصب نے دی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی نے اپنی پر تشدد کارروائیوں میں اضافہ کر دیا ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی نے دھرنوں، افراتفری کے ذریعے سی پیک کے خلاف سازش کی، پی ٹی آئی نے اقتدار میں چینی سرمایہ کاری کو نقصان پہنچایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی نے اپنی پر تشدد کارروائیوں میں اضافہ کر دیا ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی پھر پُرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا کوئی شخص ریاست سے بڑا ہو سکتا ہے؟

 احسن اقبال نے کہا کہ میں نے خود پی ٹی آئی کے پُرتشدد دور دیکھا ہے، ہم نے کبھی پاکستان کی ریاست سے لڑائی نہیں لڑی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے، پی ٹی آئی کی پھر پُرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے دھرنوں، افراتفری کے ذریعے سی پیک کے خلاف سازش کی، پی ٹی آئی نے اقتدار میں چینی سرمایہ کاری کو نقصان پہنچایا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آئینی ترمیم : خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں مسودوں پر غور کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل

سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان  نے دورہ کراچی  کے باعث اجلاس میں شرکت نہیں کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئینی ترمیم : خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں مسودوں پر غور کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل

آئینی ترامیم سے متعلق  ہونے والے خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں مسودوں پر غور کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آئینی ترامیم پر مشاورت  کے لیے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس خورشید شاہ کی زیر صدارت  ہوا جس میں سید نوید قمر ،راجہ پرویز اشرف، فاروق ستار، امین الحق اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور شیری رحمان سمیت  پی ٹی آئی  کے وفد نے شرکت کی۔

پی ٹی آئی کے وفد میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب خان، بیرسٹر علی ظفر شامل تھے۔

سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان  نے دورہ کراچی  کے باعث اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

خصوصی کمیٹی  کے اجلاس میں آئینی ترامیم سے متعلق مسودوں پر غور کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ ذیلی کمیٹی خصوصی کمیٹی کو رپورٹ پیش کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll