کھیل
ملک کے کشیدہ حالات پر خاموشی، بنگلا دیشی کرکٹر شکیب الحسن نے قوم سے معافی مانگ لی
شکیب الحسن نے طلبا کے احتجاج کے دوران قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کیا
ملک کے کشیدہ حالات پر خاموش بنگلا دیشی کرکٹر شکیب الحسن نے قوم سے معافی مانگ لی۔
بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنا پیغام شیئر کرتے ہوئے طلبا کے احتجاج کے دوران قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ملک میں کئی مہنیوں سے جاری سیاسی اور کشیدہ حالات پر خاموشی اپنانے پر قومی سے معافی بھی مانگی۔
شکیب الحسن نے لکھا کہ سب سے پہلے، میں ان تمام طلباء کو خراج تحسین پیش کرنا چاہوں گا جنہوں نے اپنی جانیں قربان کیں، امتیازی سلوک کے خلاف تحریک کی قیادت کی اور عوامی بغاوت کے دوران شہید یا زخمی ہوئے۔ کوئی قربانی کسی پیارے کے نقصان کی تلافی نہیں کر سکتی، کسی بچے یا بھائی کو کھونے کے خلا کو کچھ نہیں بھر سکتا۔
آپ میں سے جن کو اس نازک دور میں میری خاموشی سے تکلیف پہنچی ہے، میں آپ کے جذبات کا احترام کرتا ہوں اور اگر میں معذرت خواہ ہوں۔
سیاست میں اپنی مختصر شمولیت کے حوالے سے شکیب الحسن نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ماگورا سے ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوا جو میرا آبائی شہر تھا تاکہ ملک کی ترقی میں حصہ ڈال سکوں۔
خیال رہے کہ شیخ حسینہ واجد کے دور میں شکیب الحسن نے عوامی لیگ کے ٹکٹ پر ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے تاہم کچھ عرصے بعد طلبا احتجاج نے حکومت کا تختہ الٹ دیا اور اسوقت عبوری حکومت ملک کے انتظامات چلا رہی ہے۔
علاقائی
سرگودھا: موٹروے پر ٹریفک حادثہ،3 افراد جاں بحق
حادثہ بھیرہ انٹرچینج کے قریب پیش آیا جہاں وین ٹائر برسٹ ہونے سے الٹ گئی
سرگودھا موٹروے ایم ٹو پر وین کا ٹائر برسٹ ہونے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
موٹروے پولیس کے مطابق ٹریفک حادثہ سرگودھا کےعلاقے بھیرہ میں انٹر چینج کے قریب پیش آیا جہاں ایک مسافر وین حادثے کا شکار ہوئی، حادثے کی اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کاروائیاں شروع کردیں۔
موٹروے پولیس کے مطابق زخمیوں کو ٹی ایچ کیو بھیرہ اور بھلوال منتقل کر دیا گیا، ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ وین کا پچھلا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہےکہ وین تبلیغی مرکز رائیونڈ سے دیر بالا کی جانب جا رہی تھی اور وین میں مجموعی طور پر 15 مسافر موجود تھے۔
پاکستان
ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ اولین ترجیح ہے،وزیر اعظم
ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں برطانیہ کی بااثر اور معروف کاروباری شخصیات کے وفد سے ملاقات کی،وزیر اعظم شہبازنے برطانوی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے کاروباری اور تاجر حضرات کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ون ونڈو آپریشن کے ذریعے بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ملاقات میں برطانوی وفد نے ملکی معیشت کے استحکام اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہونے پر وزیر اعظم کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی اور اعتماد کا اظہار کیا۔
علاقائی
پنجاب کے مزید 12 اضلاع میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ
قصور اور شیخوپورہ میں پی آر اے آفس کے آپریشنل ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، ترجمان
پنجاب کے مزید 12 اضلاع میں پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت کے پیش نظر قصور اور شیخوپورہ میں پی آر اے آفس کے آپریشنل ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، انفورسمنٹ افسر عاقل سردار کو قصور اور عمر منیر کو شیخوپورہ کا چارج سونپا گیا ہے۔ خاص حکمت عملی کے تحت دیگر 9 اضلاع میں بھی دفاتر کا قیام عمل میں لایا جائے گا، چند ماہ پہلے ہی بہاولپور آفس بھی آپریشنل کیا گیا ہے۔
ترجمان پی آر اے کے مطابق ریونیو وسائل بڑھانے کے لئے بھی اتھارٹی کو متحرک کیا گیا ہے جس کے لئے نئے اضلاع میں پی آر اے دفاتر کے قیام سے ٹیکس پیئرز کو سہولت فراہم ہوسکے گی۔ دیگر اضلاع میں دفاتر قائم ہونے سے ریونیو میں بھی خاطر خواہ اضافہ دیکھنے کو ملے گا
ترجمان پنجاب ریونیو اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ جلد ہی مری، اوکاڑہ اور جہلم میں بھی پی آر اے آفیسز کھول دیے جائیں گے ۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی لاہور سے اچانک پشاور پہنچ گئیں
-
پاکستان ایک دن پہلے
عمران خان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت 4 نومبر کو مقرر کرنے کی ہدایت
-
دنیا 2 دن پہلے
امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ پر بڑا الزام عائد کردیا
-
تجارت 2 دن پہلے
قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ، وزیر اطلاعات
-
تفریح ایک دن پہلے
بالی وڈ کنگ خان نے زندگی کی کتنی بہاریں دیکھ لیں؟
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی نے پشاور میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا،ٹینٹ ویلج کا اعلان