- Home
- News
ڈی چوک احتجاج، اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
رب پر یقین رکھیں، سب ٹھیک ہوجائےگا، جج کا اعظم سواتی سے مکالمہ
انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ڈی چوک پر احتجاج سے متعلق 2 مقدمات میں پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے استفسار کیا کہ اعظم سواتی کا مزید جسمانی ریمانڈ کیوں چاہیے؟ کوئی ثبوت دیں، جس پر پراسیکیوٹر راجا نوید کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی سے تفتیش کے لیے مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔
جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ اعظم سواتی سے کیا اسلحہ برآمد ہوا ہے؟ کچھ تو بتائیں؟ جس پر پراسیکیوٹر راجا نوید کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی نے کارکنان کو اکسایا ہے۔
جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ریمارکس دیے کہ ثبوت جسمانی ریمانڈ کے لیے ناکافی ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی روسٹرم پر آگئے، انہوں نے مؤقف اپنایا کہ مجھ پر مزید مقدمات بھی ہیں جو چھپائے کیوں جا رہے ہیں؟ جس پر جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ان سے مکالمہ کیا کہ رب پر یقین رکھیں، سب ٹھیک ہوجائےگا۔
انسدادِدہشت گردی عدالت نے اعظم سواتی کو 2 مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
واضح رہے کہ 4 اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان، عظمی خان، رہنما اعظم سواتی کئی کارکنان کو گرفتار کیا گیا تھا۔
7 اکتوبو کر انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو 3 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔
دفتر خارجہ نے میزائل پروگرام پر امریکی پابندی کے بیان کو منطق سے عاری قرار دے دیا
- 42 منٹ قبل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
- 9 منٹ قبل
پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پرامریکی دعوے کے بعد پینٹاگون کا محتاط رویہ
- ایک گھنٹہ قبل
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 35 منٹ قبل
لاہور:وزیر داخلہ کا گارڈ ن ٹاؤن پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ،ایجنٹ مافیا کا صفایا کرادیا
- ایک گھنٹہ قبل
بابر اعظم نے روی چندر ایشون کوریٹائرمنٹ لینے پر کیا پیغام دیا؟
- ایک گھنٹہ قبل