جی این این سوشل

علاقائی

وہاڑی : ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ،8زخمی

وہاڑی : وہاڑی میں میلسی روڈ پر بس، موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے درخت سے جا ٹکرائی،جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 8زخمی ہوگئے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وہاڑی :  ٹریفک  حادثے میں ایک شخص جاں بحق ،8زخمی
وہاڑی : ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ،8زخمی

جی این این کے مطابق افسوس ناک حادثہ  پنجاب کے ضلع وہاڑی میں میلسی روڈ پر پیش آیا ، جہاں بس، موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے درخت سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر جان کی بازی ہار گیا جبکہ بس میں سوار8 افراد زخمی ہیں ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ ریسکیو کے مطابق کیبن میں پھنسے ہوئے بس ڈرائیور کو باڈی کاٹ کر نکالا جا رہا ہے۔

پاکستان

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان  سے ملاقات

ملاقات میں 28ستمبر کےراولپنڈی احتجاج پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں 4اکتوبر کو اسلام آباد ڈی چوک احتجاج کے بارے میں مشاورت کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور  کی  اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان  سے ملاقات

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان  سے ملاقات  کی ۔

علی امین گنڈاپور میڈیا سے گفتگو کئے بغیر واپس روانہ ہو گئے۔ علی امین کی بانی پی ٹی آئی عمران خان  سے کانفرنس روم میں ملاقات کروائی گئی،ملاقات سوا گھنٹہ جاری رہی،ملاقات میں ملکی،پارٹی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ ملاقات میں 28ستمبر کےراولپنڈی احتجاج پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں 4اکتوبر کو اسلام آباد ڈی چوک احتجاج کے بارے میں مشاورت کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نابینا افراد کے احتجاج کا نوٹس

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سپیشل پرسنز ہیں، اُن کے مسائل کا ہمیں احساس ہے، تحمل کا مظاہرہ کریں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کا نابینا افراد کے احتجاج کا نوٹس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے نابینا افراد کے احتجاج کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز  نے  نابینا افرا د سے کسی قسم کی سختی نہ کرنے کی ہدایت  جاری کی ہے۔


وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کو نابینا افراد سے بات چیت کرکے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی،مریم نواز نے نابینا افراد کے تشدد سے زخمی پولیس اہلکاروں سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔پولیس کے سرپھاڑنے کے باوجودوزیراعلیٰ نےنابینا افراد کے ساتھ تحمل سے پیش آنے کی ہدایت  کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سپیشل پرسنز ہیں، اُن کے مسائل کا ہمیں احساس ہے، تحمل کا مظاہرہ کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سندھ کے26 اضلاع میں خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

صدر ٹاؤن کی یوسی 13 کی نشست میئر کراچی مرتضی وہاب نے ایک سے زائد نشستوں پر کامیابی کے باعث چھوڑی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ کے26 اضلاع میں خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

سندھ کے26 اضلاع میں خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

ترجمان ضلعی الیکشن کے مطابق ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 14 نومبر کو ہوگی، صوبے میں 77 مختلف کیٹگری کی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوگا جبکہ کراچی میں مجموعی طور پر 10 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوگا، جن میں 4 چیئرمین ، 2 وائس چیئرمین اور 4 وارڈ کونسلر کی نشستوں پر پولنگ ہوگی۔

خیال رہے صوبے میں 22یوسی چیئرمین، 15وائس چیئرمین ، 29وارڈ ممبرزاور11ممبرز ڈسٹرکٹ کونسل کی نشستیں خالی ہیں۔

یاد رہے ضمنی انتخاب کے لیے 7 اکتوبر کو پبلک نوٹس جاری ہوگا، 9 سے 11 اکتوبر تک ریٹرننگ افسران کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے صدر ٹاؤن کی یوسی 13 کی نشست میئر کراچی مرتضی وہاب نے ایک سے زائد نشستوں پر کامیابی کے باعث چھوڑی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll