جرم

داسو پاور پراجیکٹ حملے کے2 ماسٹر مائنڈ پولیس مقابلے میں ہلاک

ہلاک دہشتگردوں کے تین ساتھی الگ وین میں ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے،سی ٹی ڈی حکام کے مطابق داسو حملے میں 9 چائینز سمیت 13 افراد ہلاک ہوئے تھے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 ماہ قبل پر اکتوبر 11 2024، 11:57 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
داسو پاور پراجیکٹ حملے کے2 ماسٹر مائنڈ  پولیس مقابلے میں ہلاک

داسو پاور پراجیکٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ 2 دہشتگرد فرارہونے کی کوشش میں مارے گئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دہشتگردوں کو تھریٹ الرٹ کی بنیاد پرساہیوال جیل سے منتقل کیا جارہا تھا، حملے کے ماسٹر مائینڈ سمیت 5 دہشتگردوں کی منتقلی کے دوران حملہ ہوا۔سی ٹی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں نے داسو حملے میں ملوث ساتھیوں کو چھڑانے کی کوشش کی، دہشتگرد محمد حسین اور ایاز فائرنگ کے تبادلے میں موقع پر مارے گئے۔

واضح رہے کہ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ساہیوال سمندری روڈ کے قریب پیش آیا۔

ہلاک دہشتگردوں کے تین ساتھی الگ وین میں ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق داسو حملے میں 9 چائینز سمیت 13 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی بھی ہوئے تھے، داسو حملے میں ملوث دہشتگردوں کو عدالت سزائے موت سنا چکی ہے۔