پاکستان

آرمی چیف کی ہارورڈ بزنس سکول کے طلبا سے ملاقا ت

  آرمی چیف نے پاکستان کی بے پناہ صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے شرکاء پر زور دیا کہ وہ ذاتی تجربات کی بنیاد پر ہی اپنی سوچ کو استوار کریں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Oct 14th 2024, 6:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آرمی چیف کی ہارورڈ بزنس سکول کے طلبا سے ملاقا ت

 آئی ایس پی آر کے مطابق ہارورڈ بزنس سکول کے44طلباء کے وفد نے آج جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرسے ملاقات کی۔ 
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ44رکنی وفد میں9ممالک کے طلبہ شامل تھے، ملاقات میں پاکستان کے امور پر بات چیت ہوئی ۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیشن میں پاکستان کی جانب سے جمہوری اقدار سے وابستگی اور دہشتگردی کیخلاف غیر متزلزل جدوجہد کا آعادہ کیا گیا، آرمی چیف نے موجودہ سیکیورٹی چیلنجز کے تناظر میں تعلیم، اختراعات اور تنقیدی سوچ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے عصری سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعلیم، تنقیدی سوچ اور اختراع کی اہمیت پر زور دیا، انٹریکٹو سیشن کے دوران علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار کے حوالے سے د  نقطہ نظر کا اظہار کیا گیا۔ 

  آرمی چیف نے پاکستان کی بے پناہ صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے شرکاء پر زور دیا کہ وہ ذاتی تجربات کی بنیاد پر ہی اپنی سوچ کو استوار کریں ،انہوں نے طلبہ کو ڈیجیٹل دور میں جعلی خبروں اور مس انفارمیشن کے حوالے سے بھی خبردار کیا۔