صدر انجمن تاجران نے بجلی و گیس کے بلوں پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "یہ بل عوام کی کمر توڑ چکے ہیں


آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی حالیہ قیمتوں میں اضافے کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھ جائے گی، جب کہ عوام پہلے ہی شدید مالی دباؤ کا شکار ہیں۔
ایک جاری کردہ بیان میں اجمل بلوچ نے کہا کہ "عوام کی قوتِ خرید ختم ہو چکی ہے، اور بجٹ میں بھی کوئی ایسی شق شامل نہیں کی گئی جس سے عام شہری کو ریلیف ملتا۔"
انہوں نے مزید کہا کہ اگر خریدار کے پاس پیسہ ہی نہیں ہوگا تو دکاندار خوشحال کیسے ہوگا؟ اور جب کاروباری طبقہ خوشحال نہیں ہوگا تو ملک کی معیشت کیسے بہتر ہو سکتی ہے؟
صدر انجمن تاجران نے بجلی و گیس کے بلوں پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "یہ بل عوام کی کمر توڑ چکے ہیں، اور موجودہ بجٹ میں وزیروں اور مشیروں کی تنخواہوں و مراعات میں اضافے نے عام آدمی پر مزید بوجھ ڈال دیا ہے۔"
ان کا کہنا تھا کہ عوام نہ صرف وزیروں مشیروں کی مفت بجلی، گیس اور پیٹرول کا خرچہ اٹھا رہے ہیں بلکہ بجلی و گیس چوری کا خمیازہ بھی بھگت رہے ہیں۔
اجمل بلوچ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ "اب واحد حل یہی رہ گیا ہے کہ عوام اپنے گھر چھوڑ کر سڑکوں پر آ کر بیٹھ جائیں۔"

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبس مالکان نے کرایوں میں بھی ا ضافہ کردیا
- 7 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کا پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی ہدایت
- 8 گھنٹے قبل
وفاقی بجٹ 2025 میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے گاڑی کی درآمد مشکل
- 6 گھنٹے قبل

سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ایرانی سفارتخانے آمد، آیت اللہ خامنہ ای کیلئے نیک خواہشات اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی
- 3 گھنٹے قبل

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے متوقع ملاقات، غزہ اور ایران کی صورتحال پر بات چیت ہوگی
- 3 گھنٹے قبل

ترکیے میں گستاخانہ خاکہ شائع کرنے پر کارٹونسٹ اور ایڈیٹرز گرفتار، صدر اردوان کا سخت مؤقف
- 2 گھنٹے قبل

عمران خان نے شہباز شریف کے ہرجانہ کیس میں سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
- 4 گھنٹے قبل

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعظم بجلی ریلیف پیکیج اچانک ختم، صارفین کو جھٹکا
- 4 گھنٹے قبل

15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

ایلون مسک کی ملک بدری؟ ٹرمپ کی دوستی دشمنی میں بدل گئی
- 3 گھنٹے قبل