اسلام آباد ہائی کورٹ کے لیے جسٹس سرفراز ڈوگر کے نام کی منظوری دی گئی، جو سینیارٹی لسٹ میں پہلے نمبر پر موجود ہیں


چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، جن کے تحت چار ہائی کورٹس کے لیے نئے چیف جسٹسز کی تقرری کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں جسٹس سرفراز ڈوگر کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ، جسٹس جنید غفار کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کو چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اور جسٹس روزی خان کو چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ مقرر کرنے کی توثیق کی گئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے ابتدائی مرحلے میں پشاور ہائی کورٹ کی سربراہی کے لیے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ، جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ارشد علی کے ناموں پر غور کیا گیا، جس کے بعد جسٹس عتیق شاہ کے نام کی منظوری دی گئی۔
اس کے بعد بلوچستان ہائی کورٹ کے لیے جسٹس روزی خان، جسٹس محمد کامران خان، اور جسٹس اقبال احمد کاسی کے نام زیرِ غور آئے۔ مشاورت کے بعد جسٹس روزی خان کو چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے لیے جسٹس سرفراز ڈوگر کے نام کی منظوری دی گئی، جو سینیارٹی لسٹ میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔
دوران اجلاس، ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق فیصلے کو ترجیح دینے پر زور دیا، جس کی حمایت جسٹس منیب اختر، پی ٹی آئی کے دو ارکان اور خیبرپختونخوا کے وزیر قانون نے بھی کی۔

جماعت اسلامی اور حکومت کے مذاکرات کامیاب، لانگ مارچ ختم
- 8 گھنٹے قبل

عدالتی نظام جانبدار ہو چکا ہے ،5 اگست سے ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کریں گے ، سلمان اکرم راجہ
- 11 گھنٹے قبل

9 مئی کے واقعات کی ہم پہلے ہی مذمت کر چکے ہیں، یہ واقعہ پیش نہیں آنا چاہیے تھا ، بیرسٹر گوہر
- 7 گھنٹے قبل

راولپنڈی : بیٹی سمیت سیلابی ریلے میں بہنے والے کرنل (ر)کی گاڑی برآمد، بیٹی کی تلاش تاحال جاری
- 11 گھنٹے قبل

اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 25 مسافر زخمی
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل

سلیمان و قاسم کی پاکستان آمد، طلال چوہدری نے شہریت سے متعلق وضاحت مانگ لی
- 7 گھنٹے قبل

کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کی برطرفی کا حکم معطل
- 12 گھنٹے قبل

عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان کے ویزے کے لیے درخواست دے دی ، علیمہ خان
- 10 گھنٹے قبل

سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کو قتل کرنے والے ملزم کی شناخت سامنے آگئی
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری
- 6 گھنٹے قبل

اپوزیشن کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، آل پارٹیز کانفرنس
- 11 گھنٹے قبل