جی این این سوشل

پاکستان

علی امین گنڈاپور کا 15 اکتوبر کو احتجاج کیلئے اسلام آباد آنے کا اعلان

 وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ میں جرگے میں مصروف تھا اس لیے سیاسی کمیٹی میں شریک نہیں ہوا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

علی امین گنڈاپور کا 15 اکتوبر کو احتجاج کیلئے اسلام آباد آنے کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور نے کہا ہےکہ وہ کل احتجاج کے لیے اسلام آباد ضرور جائیں گے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہم اسلام آباد جارہے ہیں، بانی پی ٹی آئی  عمران خان کی صحت کے حوالے سے تشویش جائز ہے، امید ہے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مطالبہ پورا ہو جائےگا۔


 وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ میں جرگے میں مصروف تھا اس لیے سیاسی کمیٹی میں شریک نہیں ہوا، پارٹی کے فیصلے قبول ہیں،کچھ لوگ بیٹھ کر بیانیہ بناتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج بانی پی ٹی آئی کی ملاقات سے مشروط ہے، ملاقات کی اجازت نہ دے کرحکومت ہمیں اس اقدام پر مجبور کر رہی ہے۔

اجلاس میں کل 15 اکتوبر کو اسلام آباد احتجاج کے انتظامات اور تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور  احتجاج میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی کو حتمی شکل دی گئی۔

اس سے قبل  وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس  ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کی اجازت نہ دی گئی تو احتجاج کے لیے مارچ کیا جائے گا جب کہ احتجاج میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی کو حتمی شکل بھی دی گئی۔

واضح رہے کہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کی ان کی بہن، ڈاکٹر یا پارٹی قائدین سے ملاقات نہ کرائی گئی تو کل اسلام آباد احتجاج کے لیے مارچ کیا جائےگا۔

 

پاکستان

 غزہ سے مزید 27 فلسطینی طلبہ پاکستان پہنچ گئے

ڈاکٹرحفیظ الرحمن کا کہنا تھا کہ فلسطینی طلباء الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان، گلوبل ریلیف ٹرسٹ اور ڈاکٹر ز آف رحمان کے تعاون سے میڈیکل اور ڈینٹل کی تعلیم حاصل کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 غزہ سے مزید 27 فلسطینی طلبہ پاکستان پہنچ گئے

 غزہ سے مزید 27 فلسطینی طلبہ حصول علم کے لیے پاکستان پہنچ گئے،صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمن اور حکومتی حکام نے استقبال کیا۔ 

 پہلے مرحلے میں جنگ زدہ غزہ سے تعلق رکھنے والے198 فلسطینی میڈیکل طلبہ و طالبات مختلف پروازوں کے ذریعے پاکستان پہنچ رہے ہیں، الخدمت فاؤنڈیشن حکومت پاکستان، فلسطینی سفارت خانے، مصر میں پاکستانی سفارت خانے کی مشکور ہے، جن کے تعاون سے یہ سب ممکن ہوا،مہمان طلبہ کوتعلیم، رہائش سمیت دیگر ضروریات فراہم کی جائیں گی، تعاون کرنے والے میڈیکل کالجز اور یو نیو ر سٹیز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔


ڈاکٹرحفیظ الرحمن کا کہنا تھا کہ فلسطینی طلباء الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان، گلوبل ریلیف ٹرسٹ اور ڈاکٹر ز آف رحمان کے تعاون سے میڈیکل اور ڈینٹل کی تعلیم حاصل کریں گے،قبل ازیں مصر میں پاکستانی سفیر اور الخدمت کے نمائندوں نے انھیں قاہرہ سے روانہ کیا تھا۔
 ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان جنگ کے پہلے دن سے غزہ میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔    

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ہائیکورٹ کی جانب سے اسلام آبا د میں ہر قسم کا احتجاج روکنے کے احکامات جاری

وزارت داخلہ نے یہ بھی کہا کہ ضلعی انتظامیہ ایس سی او اجلاس کے دوران فول پروف سیکیورٹی  کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہائیکورٹ کی جانب سے اسلام آبا د میں ہر قسم کا احتجاج روکنے کے احکامات جاری

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے دوران اسلام آباد میں احتجاج یا لاک ڈاؤن کی اجازت نہیں ہوگی۔

وزارت داخلہ نے ایس سی او اجلاس کے دوران ضلعی انتظامیہ کو فول پروف سیکیورٹی سے متعلق احکامات دے  دیئے ۔

وزارت داخلہ نے چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی پولیس کو وفاقی دارالحکومت کی سیکیورٹی کے حوالے سے مراسلہ لکھا ہے ، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کی حدود میں کسی غیرقانونی اجتماع کی اجازت نہیں ہے، ایس سی او اجلاس کے موقع پر کوئی احتجاج یا لاک ڈاؤن نہیں ہوسکتا۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے مراسلے میں مزید کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد میں کسی بھی احتجاج یا لاک ڈاؤن کو روکنے کے احکامات جاری کیے۔

وزارت داخلہ نے یہ بھی کہا کہ ضلعی انتظامیہ ایس سی او اجلاس کے دوران فول پروف سیکیورٹی  کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ڈگری  ویریفیکیشن سے متعلق مبینہ دھاندلی میں ملوث گروہ سے متعلق ہائر ایجوکیشن کمیشن کا اعلامیہ جاری

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ تحفظات درج کروانے کے لیے پی ٹی اے(پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھاڑٹی)  https://www.pta.gov.pk/ کی ویب سائٹ وزٹ کریں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈگری  ویریفیکیشن سے متعلق مبینہ دھاندلی میں ملوث گروہ سے  متعلق ہائر ایجوکیشن کمیشن کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد: ایچ ای سی(ہائر ایجوکیشن کمیشن) کی جانب سے جاری  اعلامیے کہا گیا ہےکہ عوام الناس کو ڈگری کی تصدیق کے حوالے سے آنے والی فراڈ کالز کو نظر انداز کریں ،اور ان کے خلاف شکایات درج کروائی جائے۔
 تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں اس بات کا اظہار کیا ہے کہ کچھ لوگ جعلی ایچ ای سی کے نمائندے بن کر لوگوں کو کال کر کے پریشان کر رہے ہیں اور ان سے ڈگری کی تصدیق کے عوض بھاری بھرکم رقوم کا مطالبہ  کر رہے  ہیں، ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ ہمارا اس مبینہ گروہ سے کوئِی تعلق نہیں اور نہ ہی یہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے  نمائندے ہیں ،ہائر ایجوکیشن کمیشن کبھی بھی لوگوں کو ڈگری کی تصدیق کے لیے کال نہیں کرتا اور نہ ہی اس سلسلے میں کسی قسم کی رقم کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ایسے لوگوں کو کال کرنے والوں کے خلاف باقاعدہ شکایات درج کروانی چاہیے تا کہ ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ تحفظات درج کروانے کے لیے پی ٹی اے(پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھاڑٹی)  https://www.pta.gov.pk/ کی ویب سائٹ وزٹ کریں ،  یا شکایات درج کروانے کے لیے درج ذیل نمبر پر کال کریں۔0800-55055  
تاہم مالی شکایات کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ویب سائٹ پر رجوع کریں ۔  cpd.helpdesk@sbp.org.pk 
 اس حوالے سے ایچ ای سی کا مزید کہنا  ہے کہ طالب علم  ڈگری کے حصول کے لیے ایچ ای سی سی کی متعلقہ ویب سائٹ کا وزٹ کریں۔ eservices.hec.gov.pk

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll