جی این این سوشل

پاکستان

شنگھائی تعاون تنظیم کا 23 واں سربراہی اجلاس آج سے اسلام آباد میں شروع ہو گا

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شنگھائی تعاون تنظیم کا 23 واں سربراہی اجلاس آج سے اسلام آباد میں شروع ہو گا
شنگھائی تعاون تنظیم کا 23 واں سربراہی اجلاس آج سے اسلام آباد میں شروع ہو گا

اسلام آباد، شنگھائی تعاون تنظیم کا 23 واں سربراہی اجلاس آج سے اسلام آباد میں شروع ہو گا۔

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں، رکن ممالک کے درمیان کانفرنس  کا انعقاد آج اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں ہوگا جبکہ تنظیم کا سربراہی اجلاس 16 اکتوبر کو ہوگا۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اور ابتدائی  خطاب کریں گے، اجلاس میں چین، روس، ترکمانستان اور  تاجکستان کے وزیر اعظم جبکہ بھارتی وزیر خارجہ  سمیت کانفرنس میں سات ممالک کے وزرائے اعظم شریک ہوں گے۔

چینی وزیر اعظم اسلام اباد پہنچ گئے ہیں جبکہ دیگر ممالک کے سربراہان رات گئے اور صبح کے اوقات میں اسلام آباد پہنچیں گے۔اجلاس میں شرکت کے لیے روسی وزیر اعظم 15 اکتوبر کی رات پاکستان پہنچیں گے اور 16 اکتوبر کو کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

کانفرنس میں ترکمانستان، تاجکستان اور قزاقستان کے وزیر اعظم شریک ہوںگے جبکہ مبصر کی حیثیت سے منگولیا کے وزیر اعظم شریک ہوں گے۔سربراہی اجلاس میں تنظیم کی کارکردگی کے علاوہ تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان تعاون اور باہمی تعلقات کو مزید بڑھانے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

کانفرنس کے رکن ممالک کی نمائندگی چین، روس، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم کریں گے، جبکہ ایران کے پہلے نائب صدر اور بھارت کے وزیر خارجہ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

مبصر ریاست کے طور پر منگولیا کے وزیر اعظم اور ترکمانستان کے نائب چیئرمین کابینہ اور وزیر خارجہ خصوصی مہمان کے طور پر شرکت کریں گے، اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے لیے غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے 2 روزہ سربراہی اجلاس کے موقع پر اسلام آباد کو بڑی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے، مہمانوں کی نقل و حرکت کے تمام روٹس پر برقی قمقمے اور اسکرین لگا دی گئی ہیں، جبکہ ریڈ زون کو مکمل سیل کردیا گیا اور دس ہزار سے زاید پولیس اہلکار اسلام اباد میں تعینات ہیں جبکہ ریڈ زون کی سیکیورٹی  فوج کے کنٹرول میں ہے۔

 

دنیا

ترکیہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی

اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ترکیہ اور شام میں زلزلے کے شدید جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی

ترکیہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق زلزلہ پیما مرکز ’یورپین مڈیٹریزن سیسیمولوجیکل سینٹر‘ نے بتایا کہ ترکیہ کے مشرقی علاقوں میں 6.1 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کا مزید کہنا تھا کہ زلزلے کی گہرائی 9کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے جھٹکے شام کے مشرقی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

تاہم اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کی سفارتی محاز پر بڑی  کامیابی، بھارتی وزیر خارجہ نے پاکستان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

بھارتی وزیر خارجہ نے ایسے حالات میں پاکستان کا دورہ کیا ہے جب دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی سفارتی محاز پر بڑی  کامیابی، بھارتی وزیر خارجہ نے پاکستان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

اسلام آباد : بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے اسلام آباد سے روانگی پر وزیراعظم، اور وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اسلام آباد سے روانہ ہوتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور ڈپٹی وزیر اعظم و فارفارن منسٹر اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا۔ایس جے شنکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے  وزیر اعظم شہباز شریف اور ڈپٹی وزیر اعظم و فارفارن منسٹر  اسحاق ڈار اور حکومت پاکستان کی  مہمان نوازی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ ایس۔جے شنکر اسلام آباد میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے کل پاکستان پہنچے تھے۔بھارتی وزیر خارجہ نے ایسے حالات میں پاکستان کا دورہ کیا ہے جب دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں ، ایس جے شنکر کے حالیہ دورہ کو پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات کے حوالے سے بڑِی اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔پوری دنیا کی نظریں بھارتی وزیر خارجہ کے اسلام آباد دورے پر مرکوز تھی۔


خیال رہے کہ  بھارتی وزیر خارجہ کا ایک دہائی کےبعد یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے اس سے قبل سابق بھارتی وزیر خارجہ نےسشما سوراج نے دسمبر2015 میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

وفاقی کابینہ کی جانب سے مزید 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے مزید 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی جب کہ وفاقی کابینہ سے چینی برآمد کرنے کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی کابینہ کی جانب سے  مزید 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے مزید 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے مزید 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی جب کہ وفاقی کابینہ سے چینی برآمد کرنے کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتیں مقررہ بینچ مارک سے بڑھنے پر چینی کی برآمد فوری منسوخ کی جائے گی، برآمد شوگر ملز مالکان کی جانب سے پیداوار 21 نومبر سے شروع کرنے سے مشروط ہوگی۔

ذرائع نے مزید کہا کہ صوبائی حکومتوں کوچینی کی قیمتوں کی نگرانی کرنے کا کہا گیا ہے، کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کی۔

ذرائع نے بتایا کہ برآمد کے لیے چینی کی ریٹیل قیمت کا بینچ مارک فی کلو 145.15 روپے مقرر ہے، بینچ مارک سے ریٹیل قیمت بڑھنے پر چینی کی برآمد فوری منسوخ ہوگی جب کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ کو چینی کی باقاعدہ مانیٹرنگ کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll