تجارت
سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 ڈالر اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 2 ہزار 659 ڈالر ہو گئی
سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 659 ڈالر فی اونس ہو گئی۔
آل پاکستان جمیز اینڈ جیولرز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے سے سونے کے ریٹ میں 200 روپے اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے ہو گئی۔
جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 171 روپے اضافے سے دو لاکھ 36 ہزار 368 روپے ہو گئی۔۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 ڈالر اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 2 ہزار 659 ڈالر ہو گئی۔
پاکستان
امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد
جیل حکام کے مطابق امریکی سفارت خانے کے 3 رکنی وفد کو 3 اسیر ملزمان تک قونصلر رسائی دی گئی
جیل حکام کے مطابق امریکی سفارت خانے کے 3 رکنی وفد کو تین اسیر ملزمان تک قونصلر رسائی دی گئی ہے۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتی وفد نے فارن ایکٹ کے تحت گرفتار اسیر ملزمان سے ملاقات کی، یہ ملاقات ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ جیل کے آفس میں کروائی گئی،ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی۔
جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ سفارتی وفد کو تین امریکی شہریوں عابد ملک، صدیقہ سعید، ایلکس پلیڈو تک قونصلر رسائی دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانے کے وفد میں عرفان جان، مائیک مرفی اور راحیل جاوید شامل تھے۔
تجارت
قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ، وزیر اطلاعات
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا
اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے وزیر اعظم کے دورہ سعودیہ اور قطر کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ قطر نے بھی پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستانی معیشت تیزی کے ساتھ مستحکم ہو رہی ہے اور ملک میں سرمایہ کار بھی دلچسپی لینے لگے ہیں، ملک میں سرمایہ کاری تیزی سے بڑھ رہی ہے، سعودی عرب کی سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2.8 ارب ڈالر ہو گئی ہے جب کہ قطر نے بھی پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا، وزیر اعظم کی سعودی عرب کی قیادت سے ملاقاتیں انتہائی سود مند ثابت ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر فلسطینیوں کا مقدمہ لڑا ہے، سعودی عرب کی قیادت کے ساتھ بھی اسرائیلی مظالم پر گفتگو ہوئی ہے، فلسطین کے مسئلے پر وزیر اعظم پاکستان نے تقریر کی تو ہال تالیوں سے گونج اٹھا، پاکستان فلسطینی عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی، سعودی عرب کے ساتھ سرمایہ کاری سے متعلق ایم او یوز پر پیش رفت جاری ہے،سعودی عرب نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں ہماری بھرپور مدد کی جس پر ہم برادر ملک کے شکر گزار ہیں۔
وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، قطر نے پاکستان میں آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، آئندہ چند دنوں بعد قطر کا وفد پاکستان کا دورہ بھی کرے گا، سرمایہ کاری سے ملکی معیشت مزید مستحکم ہو گی۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ علی امین غیر سنجیدہ وزیر اعلیٰ ہیں وہ صوبے کے معاملات نہیں چلا پا رہے ہیں، خیبر پختونخوا کے حالات، دہشتگردی کے واقعات اور امن و امان کی صورت حال سے ان کی نا اہلی صاف ظاہر ہو رہی ہے، وہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں بھی بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔
پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف قطر کا 2 روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے پاکستان واپس پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف سے قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات بھی کی
وزیراعظم محمد شہباز شریف قطر کا 2 روزہ دورہ مکمل کر کے دوحہ سے وطن واپس پہنچ گئے۔
دوحہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قطر کے وزیر مملکت برائے ثالثی عزت مآب محمد بن عبد العزیز بن صالح ال خلیفی، قطر میں تعینات پاکستانی سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔
اپنے 2 روزہ دورہء قطر کے دوران وزیر اعظم نے امیر قطر، قطر کے وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں، قطر میوزیم میں پاکستانی آرٹ اور کلچر کے فروغ کے حوالے سے نمائش ”منظر“ کا افتتاح کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات بھی کی۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرتے ہوئے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم
-
علاقائی 14 گھنٹے پہلے
علی امین گنڈاپور کا سرکاری ملازمین کےلئے بڑا اعلان
-
تجارت ایک دن پہلے
ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
پاکستان 10 گھنٹے پہلے
امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد
-
پاکستان ایک دن پہلے
عدالت کا بانی چیئرمین کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کا حکم
-
تجارت 2 دن پہلے
ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 70 پیسے کمی
-
تجارت 12 گھنٹے پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
تجارت ایک دن پہلے
ملک بھر میں 2 ماہ کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کر نے کا فیصلہ