جی این این سوشل

جرم

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کے گھرپر حملہ

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کے گھر کر کریکر حملہ، حملے وقت نثار کھوڑو گھر پر موجود نہیں تھے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کے گھرپر حملہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پیپلزپارٹی کے سنیئر رہنما کے گھر پر کریکر حملہ۔
پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کے گھر کر کریکر حملہ، حملے وقت نثار کھوڑو گھر پر موجود نہیں تھے۔
ترجمان نثار کھوڑو کے مطابق لاڑکانہ میں صوبائی صدر کے گھر کر پر کریکر حملہ کیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کریکر حملے سے کوئی جانی و مانی نقصان نہیں ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ دیواریں اونچی ہونے کی وجہ کریکر گھر میں نہ پھینکا جا سکا،اور حملے کے وقت نثار کھوڑو گھر پر موجود نہیں تھے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے ایس ایس پی لاڑکانہ سے حملے کی تفصیلاےطلب کر لی اور جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی۔

پاکستان

ازبک وزیراعظم ایس سی او کے 23 ویں اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ

نور خان ایئر بیس پر وفاقی وزیر اویس لغاری نے معزز مہمان کا استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ازبک وزیراعظم ایس سی او  کے 23 ویں  اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ

ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ اریپوف شنگھائی تعاون تنظیم کے 23 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئے۔

نور خان ایئر بیس پر وفاقی وزیر اویس لغاری نے معزز مہمان کا استقبال کیا، ازبک وزیراعظم کا ایئرپورٹ پر ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا، اس موقع پرروایتی لباس میں ملبوس بچوں نے معزز مہمان کو گلدستے پیش کئے۔

اس سے قبل روس کے وزیراعظم میخائل مشوستن بھی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 23 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچے۔

ایئرپورٹ آمد پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے معزز مہمان کا استقبال کیا، اس موقع پرروایتی لباس میں ملبوس بچوں نے معزز مہمان کو گلدستے پیش کئے، اجلاس کی اہمیت اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے تناظر میں معزز مہمان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان خیرسگالی کے کلمات کا اظہار بھی کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مولانا فضل الرحمان لاہور پہنچ گئے، نواز شریف سے ملاقات کریں گے

ملاقات کے دوران آئینی ترمیم کی منظوری پر حتمی مشاورت ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا فضل الرحمان لاہور پہنچ گئے،  نواز شریف سے ملاقات  کریں گے

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان لاہور پہنچ گئے، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات کے دوران آئینی ترمیم کی منظوری پر حتمی مشاورت ہوگی، دوطرفہ دلچسپی کے امور زیربحث آئیں گے۔

دوسری جانب قائد ن لیگ نواز شریف نے آج اتحادی رہنماؤں کو لاہور میں کھانے پر مدعور کر لیا ہے، جہاں پر مجوزہ آئینی ترامیم اور ملکی سیاستی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی تھی، دونوں سیاسی جماعتوں کی قیادت نے مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق بات چیت کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ڈاکٹرز نےاڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کیا ، ہمیں بتایا گیا کہ وہ صحت مند ہیں ، بیرسٹر گوہر

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز  ہسپتال  کے ڈاکٹروں کی 2 رکنی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈاکٹرز نےاڈیالہ جیل میں  بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کیا ، ہمیں بتایا گیا کہ وہ صحت مند ہیں ، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ڈاکٹرزنے اڈیالہ جیل میں پارٹی کے بانی پی ٹی آئی  کا چیک اپ کیا اور ہمیں بتایا گیا وہ صحت مند ہیں۔

تفصیلات کےمطابق  اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہناتھاکہ آج شام4 بجے 2 ڈاکٹروں نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کیا، ڈاکٹروں میں ای این ٹی اور میڈیکل اسپیشلسٹ شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے بانی پی ٹی آئی صحت مند ہیں اور انہوں نے آج ایک گھنٹہ ورزش کی، ہمیں جلد بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹس مل جائیں گی تو شیئر کریں گے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ کارکنوں کا شکر گزار ہوں جو بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق فکرمند تھے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز  ہسپتال  کے ڈاکٹروں کی 2 رکنی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے اڈیالہ جیل کے باہر ملاقات کیلئے ایک گھنٹے زائد انتظار کیا اور اجازت نہ ملنے پر واپس چلے گئے تھے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll