پاکستان کی سفارتی محاز پر بڑی کامیابی، بھارتی وزیر خارجہ نے پاکستان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے
بھارتی وزیر خارجہ نے ایسے حالات میں پاکستان کا دورہ کیا ہے جب دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں


اسلام آباد : بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے اسلام آباد سے روانگی پر وزیراعظم، اور وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اسلام آباد سے روانہ ہوتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور ڈپٹی وزیر اعظم و فارفارن منسٹر اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا۔ایس جے شنکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف اور ڈپٹی وزیر اعظم و فارفارن منسٹر اسحاق ڈار اور حکومت پاکستان کی مہمان نوازی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ ایس۔جے شنکر اسلام آباد میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے کل پاکستان پہنچے تھے۔بھارتی وزیر خارجہ نے ایسے حالات میں پاکستان کا دورہ کیا ہے جب دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں ، ایس جے شنکر کے حالیہ دورہ کو پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات کے حوالے سے بڑِی اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔پوری دنیا کی نظریں بھارتی وزیر خارجہ کے اسلام آباد دورے پر مرکوز تھی۔
Departing from Islamabad. Thank PM @CMShehbaz, DPM & FM @MIshaqDar50 and the Government of Pakistan for the hospitality and courtesies. pic.twitter.com/wftT91yrKj
— Dr. S. Jaishankar (@DrSJaishankar) October 16, 2024
خیال رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کا ایک دہائی کےبعد یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے اس سے قبل سابق بھارتی وزیر خارجہ نےسشما سوراج نے دسمبر2015 میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 4 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 19 hours ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- a day ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 19 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- a day ago



