دھرنوں کی ناکامی:تحریک انصاف نے نجی کالج میں بچی سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا خطرناک منصوبہ بنایا،مریم نواز
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی وزیر تعلیم کو کالج کی رجسٹریشن کینسل نہیں کرنی چاہیے تھی کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں برتنی چاہیے


لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف کو ایک دفعہ پھر دہشت گرد جماعت قرار دےدیا، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے نجی کالج کے واقعے پر ملک میں انتشار پھیلانے کی بھرپور کوشش کی۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا جس روز بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقع رپورٹ ہوا تو ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس روز بچی کالج میں تھی ہی نہیں، انہوں نے کہا کہ الزام لگایا گیا اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ہٹا دی گئیں ہےاس میں کوئی صداقت نہیں اورنہ ہی اس واقعے کا کوئی عینی شاہد ہے کیوںکہ ایسا کوئی واقع پیش ہی نہیں آیا ۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس بچی کا نام اور تصویر شئیر کی جا رہی ہے وہ بچی 2 اکتوبر سے ہسپتال میں زیر علاج ہے،اور جس سیکیورٹی گارڈ پر الزام عائد کیا گیا اسکو گرفتار کر کے تفتیش کی ہے مگر ایساکوئی واقع سامنے نہیں آیا۔
وزیر اعلی پنجاب کامزید کہنا تھا کہ تحریک اںصاف اس واقعے کی آڑمیں ملک میں انتشار پھیلانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے ، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایسے واقعے کو لے کر انتشار پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے جوکہ ہوا ہی نہیں،تحریک انصاف نے احتجاج اور دھرنوں میں ناکامی کے بعد اس من گھڑت واقعے کا سہارا لے کر لوگوں کو گمراہ کرنےکی کوشش کی ہے۔
اس موقع پر وزیر اعلی مریم نوازکا کہنا تھا تحریک انصاف نے دنیا کو پاکستان کا جو چہرہ دکھانے کی کوشش کی میں ان سےکہنا چاہتی ہو کہ پاکستان صرف ہمارا ہی نہیں بلکہ آپ سب کا ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ اس واقعے میں ملوث ٓافراد چاہے وہ میڈیا سے ہو یا تحریک انصاف سے ان کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی وزیر تعلیم کو کالج کی رجسٹریشن کینسل نہیں کرنی چاہیے تھی کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں برتنی چاہیے۔ مگر جو اس واقعے میں ملوث ہیں انکے خلاف ہر صورت کارروائی ہونی چاہیے۔

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم
- 6 days ago

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم
- 3 days ago

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 5 days ago

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 5 days ago
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک
- 3 days ago
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی
- 5 days ago

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی
- 5 days ago

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا
- 5 days ago

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی
- 3 days ago
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا
- 3 days ago
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری
- 3 days ago

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار
- 6 days ago






