جی این این سوشل

دنیا

اسرائیل نے ایران پر جوابی حملے کے لئے اہداف کی منظوری دے دی

اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو اس کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، ایران

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسرائیل نے ایران پر جوابی حملے کے لئے اہداف کی منظوری دے دی
اسرائیل نے ایران پر جوابی حملے کے لئے اہداف کی منظوری دے دی

اسرائیلی وزیراعظم نے ایران پر جوابی حملے کے لئے اہداف کی منظوری دے دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے گئے میزائل حملوں کے جواب میں اسرائیلی کارروائی کیلئے ایرانی اہداف کی منظوری دیدی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مخصوص اہداف کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں اور نہ ہی یہ بات واضح کی گئی ہے کہ اسرائیل فوجی اہداف کو نشانہ بنائے گا یا نہیں۔ اسرائیلی کارروائی کے آغاز کے لیے کوئی وقت بھی مقرر نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو اس کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے حملہ کیا تو ہمارے جواب سے اسے پچھتانا پڑے گا۔

واضح رہے کہ ایران نے یکم اکتوبر کو اسرائیل کی جانب سینکڑوں بیلسٹک میزائل فائر کیے تھے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے تھے۔

بعد ازاں ایرانی میزائل حملوں کے ممکنہ اسرائیلی ردعمل کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایران کے میزائل حملے جارحانہ تھے لیکن نشانہ درست نہ ہونے سے ناکام ہوئے، ہمارے جوابی حملے ایسے ہوں گے کہ ان کو سمجھ نہیں آئے گا کہ کیا اور کیسے ہوا وہ بس حملوں کے نتائج دیکھیں گے۔

پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کو حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ پر حملے کابدلہ قرار دیا۔

کھیل

ملتان ٹیسٹ، انگلینڈ پہلی اننگز میں 291 رنز پر ڈھیر،پاکستان کو 75 رنز کی برتری حاصل

پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 7 اور نعمان علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملتان ٹیسٹ، انگلینڈ پہلی اننگز میں 291 رنز پر ڈھیر،پاکستان کو 75 رنز کی برتری حاصل

پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ساجد خان کی تباہ کن باؤلنگ کے سبب انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 291 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان نے پہلی اننگز میں 75 رنز کی بڑی برتری حاصل کر لی ہے۔

پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 7 اور نعمان علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ملتان میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن انگلینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 239 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی تو جیمی اسمتھ اور بریڈن کارس وکٹ پر موجود تھے۔

پاکستان کو ساتویں وکٹ کے لیے زیادہ انتظار نہ کرنا پڑا اور گزشتہ روز کھیل کے آخری سیشن میں یکے بعد دیگرے وکٹیں لے کر انگلش مڈل آرڈر بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرنے والے ساجد خان نے کپتان کو مایوس نہ کیا اور بریڈن کارس کو آؤٹ کر کے اننگز میں پانچویں وکٹ حاصل کی۔

نئے بلے باز میتھیو پوٹس نے ایک چوکا ضرور لگایا لیکن وہ بھی ساجد کی گھومتی گیندوں کو سمجھنے میں ناکام رہے اور صرف 6 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔

اس موقع پر انگلینڈ کی امیدیں وکٹ کیپر بلے باز جمی اسمتھ سے وابستہ تھیں کہ وہ مزاحمتی اننگز کھیل کر خسارے کو کم کرنے کی کوشش کریں گے لیکن نعمان علی کی گیند پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں وہ صائم ایوب کو آسان کیچ تھما بیٹھے۔

جیک لیچ نے آخری لمحات میں 25 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ شعیب بشیر کے ساتھ دسویں وکٹ کے لیے 29 رنز کی قیمتی شراکت قائم کی۔

جب شعیب بشیر 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو انگلینڈ کی پوری ٹیم 291 رنز پر پویلین لوٹ گئی اور پاکستان نے پہلی اننگز 75 میں رنز کی برتری حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 111 رنز کے عوض 7 وکٹیں لیں جبکہ بقیہ تین وکٹیں نعمان علی نے اپنے نام کیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سیریز کے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

بنگلورو ٹیسٹ، بھارتی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر 46 رنز پر ڈھیر

کیویز باولنگ لائن کے سامنے بھارتی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنگلورو ٹیسٹ، بھارتی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر 46 رنز پر ڈھیر

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز پہلا میچ بنگلورو میں کھیلا جا رہا ہے جس میں بھارتی ٹیم 46 رنز پر ڈھیر ہو گئی 

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو کہ غلط ثابت ہوا،کیویز باولنگ لائن کے سامنے بھارتی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ 

ویرات کوہلی سمیت 5 کھلاڑی صفر پر آوٹ ہوئے جن میں کے ایل راہول، رویندرا جڈیجا، سرفراز خان،اور روی چندر ایشون شامل ہے۔ بھارت کی طرف سے رشبھ پنت نے سب سے زیادہ 20 رنز بنائے

بھارت کا یہ ہوم گراؤنڈ پر سب سے کم ترین جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں تیسرا کم ترین اسکور ہے۔۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے میٹ ہنری نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

انسداد دہشتگردی عدالت ، زرتاج گل اور عامر مغل کی عبوری ضمانت میں توسیع

عدالت نے زرتاج گل کی ضمانت میں 25 اکتوبر اور عامر مغل کی عبوری ضمانت میں 18 اکتوبر تک توسیع کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انسداد دہشتگردی عدالت ، زرتاج گل اور عامر مغل کی عبوری ضمانت میں توسیع

انسداد دہشتگردی عدالت نے زرتاج گل اور عامر مغل کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

اے ٹی سی اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے زرتاج گل، عامر مغل کے خلاف تھانہ سنگجانی میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات کی سماعت کی، پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے سردار مصروف عباسی ایڈووکیٹ و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت ملزمان کی جانب سے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں جمع کرائی گئیں۔

عدالت نے زرتاج گل اور عامر مغل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے زرتاج گل کی ضمانت میں 25 اکتوبر اور عامر مغل کی عبوری ضمانت میں 18 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

بعد ازاں عدالت نے مزید سماعت آئندہ تاریخوں تک ملتوی کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll