جی این این سوشل

تجارت

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ

24 گرام سونا 700 روپے کے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 77  ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر فروخت ہو رہا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ

سونے کی قمیت میں اضافہ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا جہاں مقامی مارکیٹوں24 گرام سونا 700 روپے کے اضافے کے ساتھ ملکی تاریخ میں 2 لاکھ 77  ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 600 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 38 ہزار 254 روپے ہو گئی 

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر کا اضافہ، نئی قیمت 2682 ڈالر ہوگئی،مقامی مارکیٹ میں سونا 2 لاکھ 77 ہزار900 روپے کی بلند ترین سطح پرجاپہنچا۔ 

پاکستان

آئینی ترامیم، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے درمیان اتفاق رائے ہوگیا

پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کروں گا اور پی ٹی آئی قیادت کی رائے آئینی ترمیم میں شامل کریں گے، مولانا فضل الرحمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئینی ترامیم، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی  کے درمیان اتفاق رائے ہوگیا

26 ویں آئینی ترامیم پر سیاسی جماعتوں کے درمیان مشاورت کا عمل رات گئے تک جاری رہا، پاکستان مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جمعیت علما اسلام کے درمیان مشترکہ مسودے پر اتفاق رائے ہوگیا۔

26 ویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کے حوالے سے جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی میزبانی میں سیاسی جماعتوں کے قائدین کی اہم بیٹھک ہوئی، جس میں مولانا فضل الرحمان، وزیراعظم شہباز شریف اور صدر زرداری شریک ہوئے۔

جاتی امرا میں نواز شریف اور شہباز شریف کی پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے ان کی ملاقات ہوئی، پھر مولانا فضل الرحمان سے ن لیگ کے وفد کی ایک گھنٹے سے زائد مشاورت ہوئی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یوآئی آئینی ترمیم پر مشاورت کیلئے پی پی سے ملے گی، پی پی سے مجوزہ آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کیا تھا، نوازشریف نے عشائیے میں دعوت دی تھی، صدر زرداری بھی آئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی پارٹیوں سے جے یوآئی نے مذاکرات کئے، اہم مسائل پر تفصیل سے بات چیت کی تو ملک بھی بچے گا، آئین بھی بچے گا، عدلیہ سے متعلق اصلاحات پر اتفاق رائے کرلیا ہے، دیگر مجوزہ ترامیم پر بھی مشاورت کریں گے، ابتدائی ترمیم کو مسترد کیا تھا، اسے آج بھی مسترد کرتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آج اسلام آباد پہنچ کر پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کروں گا اور پی ٹی آئی قیادت کی رائے آئینی ترمیم میں شامل کریں گے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے شکرگزارہیں، پی پی اور جے یو آئی کے درمیان اتفاق ہوا تھا، آج تین جماعتوں پر اتفاق ہوا، آئینی عدالتوں کے ذریعے آئین کی بالادستی، فوری انصاف چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اصلاحات کے بعدعوام کو نظر آئے گا کہ آئین کے دفاع کے لیے کیا کرتے ہیں، مناسب وقت پر مجوزہ ترمیم کو دونوں ایوانوں سے پاس کرائیں گے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ عدلیہ سے متعلق آئینی ترمیم پر تین پارٹیوں کا اتفاق رائے ہوچکا ہے، دیگر مجوزہ ترامیم سے متعلق آئندہ دنوں میں اتفاق ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے درمیان آئینی مسودے پر اتفاق ہوچکا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

بنگلورو ٹیسٹ، بھارتی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر 46 رنز پر ڈھیر

کیویز باولنگ لائن کے سامنے بھارتی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنگلورو ٹیسٹ، بھارتی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر 46 رنز پر ڈھیر

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز پہلا میچ بنگلورو میں کھیلا جا رہا ہے جس میں بھارتی ٹیم 46 رنز پر ڈھیر ہو گئی 

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو کہ غلط ثابت ہوا،کیویز باولنگ لائن کے سامنے بھارتی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ 

ویرات کوہلی سمیت 5 کھلاڑی صفر پر آوٹ ہوئے جن میں کے ایل راہول، رویندرا جڈیجا، سرفراز خان،اور روی چندر ایشون شامل ہے۔ بھارت کی طرف سے رشبھ پنت نے سب سے زیادہ 20 رنز بنائے

بھارت کا یہ ہوم گراؤنڈ پر سب سے کم ترین جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں تیسرا کم ترین اسکور ہے۔۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے میٹ ہنری نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سات حکومتی ارکان آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دینگے،بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

موجودہ حکومت جس طرح سے قانون سازی کرنا چاہتی ہے اس کی مثال پوری دنیا میں کہیں نہیں ملتی، چیئرمین پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سات حکومتی ارکان آئینی  ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دینگے،بیرسٹر گوہر  کا دعویٰ

تحریک انصاف کے چیئرمین گوہر خان نے دعویٰ کیا کہ حکومت کے سات ارکان آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ  نہیں دیں گے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا موجودہ حکومت جس طرح سے قانون سازی کرنا چاہتی ہے اس کی مثال پوری دنیا میں کہیں نہیں ملتی،اگر حکومت نے اس طرح کی قانون سازی کرنی ہے توکل کو کوئی بھی اقلیت حکومت بنا سکتی ہے۔

گوہر علی خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم آج ہی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے جس میں آئیی ترمیم کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی، عدلیہ میں اصلاحات کرنی ہے تو ہم حکومت کے ساتھ ہیں مگر حکومت اصلاحات کے نام پر عدلیہ کو ماتحت کرنا چاہتی ہے ہم کسی بھی صورت آئینی عدالت کی حمایت نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے اس موقف کی حمایت کریں گے۔ پاس آئینی ترمیم کے حوالے سے ڈرافٹ موجود ہے ڈرافٹ تب دیں گے جب ہماری عمران خان سے ملاقات ہو گی۔

بیرسٹر گوہر خان کا مزید کہنا تھا سابق وزیر اعظم عمران خان کا طبی معائنہ شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز سے کروایا جائے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll