جی این این سوشل

دنیا

سکھ رہنما کو قتل کرنے کی سازش، امریکا میں بھارتی حفیہ ایجنسی کے اہلکار پر فرد جرم عائد

ملزم کون اور کہاں ہے کی پروا کیے بغیر جوابدہ بنائیں گے، امریکی اٹارنی جنرل

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سکھ رہنما کو قتل کرنے کی سازش،  امریکا میں بھارتی حفیہ ایجنسی کے اہلکار پر فرد جرم عائد
سکھ رہنما کو قتل کرنے کی سازش، امریکا میں بھارتی حفیہ ایجنسی کے اہلکار پر فرد جرم عائد

سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپیونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے معاملے پر امریکی محکمہ انصاف نے بھارتی حفیہ ایجنسی را کے سابق اہلکار وکاش یادیو پر فرد جرم عائد کردی۔

امریکی اٹارنی جنرل کے مطابق انتالیس سالہ وکاش یادو نے پنوں کے قتل کی سازش کا منصوبہ بھارت میں بیٹھ کر بنایا تھا، وکاش یادو پر منی لانڈرنگ کا بھی الزام ہے۔ ملزم کون اور کہاں ہے کی پروا کیے بغیر جوابدہ بنائیں گے۔

گرپتونت سنگھ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ را کے افسر وکاش یادو پر فرد جرم عائد کیا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ مودی سرکار امریکا کی خودمختاری کو چیلنج کر رہی ہے، اگرچہ مودی حکومت انہیں امریکا اور کینیڈا میں قتل کرنے کی سازش جاری رکھے ہوئے ہے مگر وہ اس کی پرواہ کیے بغیر خالصتان کیلئے ریفرنڈم کا انعقاد جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ 4 ہفتے قبل سکھ رہنما کے قتل کے الزام میں بھارت کیخلاف امریکہ میں مقدمہ درج کیا تھا۔ رہنما سکھ فار جسٹس گرپتونت سنگھ پنوں کی جانب سے اپنے قتل کی سازش کے الزام میں بھارتی حکومت کے خلاف امریکا میں مقدمہ درج کیا گیا۔

خالصتانی رہنما نے اپنی درخواست میں بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی“را “ کے اجیت ڈوول، نکھل گپتا اور دیگر کو نامزد کیا تھا۔ امریکا میں گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں ملوث نکھل گپتا پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔

پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف کی ایوان صدر میں صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات

ذرائع کے مطابق ملاقات میں 26 ویں آئینی ترمیم منظور کرانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مجوزہ آئینی ترمیم کے حتمی مسودے پر بھی بات چیت کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہبازشریف کی ایوان صدر میں صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات

مجوزہ 26 ویں آئینی ترامیم کے معاملہ پر وزیراعظم شہبازشریف کی ایوان صدر میں صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں 26 ویں آئینی ترمیم منظور کرانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مجوزہ آئینی ترمیم کے حتمی مسودے پر بھی بات چیت کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کا مجوزہ آئینی مسودے پر اظہار اطمینان کا اظہار کیا، صدر آصف زرداری نے متفقہ قانون سازی کو جمہوریت اور پارلیمنٹ کی مضبوطی  کیلئے  اہم قرار دیا۔  

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آئینی ترمیم : مولانا فضل الرحمان سے اتفاق رائے ہو چکا،حتمی اعلان عمران خان کی مشاورت سے کریں گے ، بیرسٹر گوہر خان

بیرسٹرگوہر خان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ رات ہماری مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی جس میں ہم اتفاق رائے کے قریب پہنچ چکے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئینی ترمیم :  مولانا فضل الرحمان سے اتفاق رائے ہو چکا،حتمی اعلان عمران خان کی مشاورت سے کریں گے ، بیرسٹر گوہر خان

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف  بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ 26 ترمیم پر مولانا فضل الرحمان  سے اتفاق رائے ہو چکا ہے عمران خان سے ملاقات کے بعد جلد ہی حتمی اعلان کریں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف  بیرسٹر گوہر خان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان سے اتفاق ہو چکا ہے تا ہم حتمی اعلان عمران خان سے ملاقات  کے بعد کیا جائے گا ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم کل عمران خان سے ملاقات کے لیے درخواست دیں گے ا ن کی ہدایات کے بعد ہی حتمی نتیجے پر پہنچیں گے۔
بیرسٹرگوہر خان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ رات ہماری مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی جس میں ہم اتفاق رائے کے قریب پہنچ چکے تھے تاہم آج مولانا فضل الرحمان  سے دوبارہ ملاقات کی جس میں مزید گفتگو  کے بعد اتفاق رائے ہو گیا۔
ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان  سے ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے آئے تھے اس دوران ہماری ان سے صرف سلام دعا ہوئی ،آئینی ترمیم کے حوالے سے ہماری بلاول بھٹو سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ہیٹرک، سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑا اضافہ

24 قیراط سونا 3 ہزار روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 80 ہزار 900 روپے کا ہوگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہیٹرک، سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑا اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑا اضافہ، سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونا 2 لاکھ 80 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 2 ہزار 572 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 40 ہزار 826 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 30 ڈالر اضافے کے بعد 2712 ڈالر فی اونس ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll