جی این این سوشل

پاکستان

تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں ملنی چاہییں ، سپریم کورٹ کی وضاحت پر بیرسٹر گوہر کا ردعمل

چئیرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز کے وضاحتی فیصلے سے جمہوریت اور آئین کی بالادستی ہو گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں ملنی چاہییں ، سپریم کورٹ کی وضاحت پر بیرسٹر گوہر کا ردعمل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد:چئیرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی وضاحت کے بعد تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں ملنی چاہیے۔

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب سپریم کورٹ کا وضاحتی فیصلہ آ چکا ہے۔سپریم کورٹ کے ججز کے وضاحتی فیصلے سے جمہوریت اور آئین کی بالادستی ہو گی ۔ 
بیرسٹر گوہر خان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کو فوراً مخصوص نشستیں ملنی چاہیے،آئین اور جمہوریت بالادستی کے لیے سپریم کورٹ کا وضاحتی فیصلہ بہت اہم ہے،الیکشن کمیشن کو تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینی چاہیے۔
واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل سپریم کورٹ کے 8 ججوں نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر دوسری دفعہ وضاحتی فیصلہ جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے 12 جولائی کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو الاٹ کرے۔

پاکستان

حکومت پاکستان کا عافیہ صدیقی کی سزا معافی کے لیے امریکی صدر کو خط

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے اہم پیشرفت سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت پاکستان کا عافیہ صدیقی کی سزا  معافی کے لیے امریکی صدر کو خط

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کے کیس میں حکومت پاکستان نے سزا کی معافی کے لیے امریکی صدر کو خط لکھ دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلئے امریکی صدر کو خط لکھا۔  ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے اہم پیشرفت سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے  ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت کی۔  ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے عمران شفیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

واضح رہے کہ واشنگٹن میں بھی ڈاکٹر عافیہ کے معاملے پر حالیہ دنوں میں بڑی پیش رفت سامنے آئی تھی۔ ایک امریکی جج نے امریکی اہلکاروں پر حملے کے الزام میں سزا پانے والی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی قانونی ٹیم کو نئے اور خفیہ شواہد تک رسائی کی اجازت دے دی ہے جو ممکنہ طور پر معافی کی درخواست کیلئے اچھی علامت ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

وومن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،جنوبی افریقہ کی سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست

وومن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل آج ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وومن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،جنوبی افریقہ کی  سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست

وومن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے دی۔
دبئی میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
تفصیلات کے مطابق یواے ای میں جاری خواتین کے عالمی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
آسٹریلوی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 5وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی طرف سے بیتھ مونے نے 42 ایلس پیری نے 31 جبکہ تہلیا میکگراتھ نے 27 رنز کی اننگ کھیلی۔
ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے باآسانی 135 رنز کا ہدف پورا کر لیا، جنوبی افریقہ کی طرف سے عینکے بوسچ نے 74 رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور وہ  ناٹ آوٹ رہی، جبکہ لیورا والاردت نے 42 رنز کی اننگ کھیلی،عینکے بوسچ کو 74 رنز کی شاندار اننگ کھیلنے پر مین آف دا میچ سے بھی نوازا گیا۔
وومن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل آج ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ہیٹرک، سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑا اضافہ

24 قیراط سونا 3 ہزار روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 80 ہزار 900 روپے کا ہوگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہیٹرک، سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑا اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑا اضافہ، سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونا 2 لاکھ 80 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 2 ہزار 572 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 40 ہزار 826 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 30 ڈالر اضافے کے بعد 2712 ڈالر فی اونس ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll