آئینی ترمیم : مولانا فضل الرحمان سے اتفاق رائے ہو چکا،حتمی اعلان عمران خان کی مشاورت سے کریں گے ، بیرسٹر گوہر خان
بیرسٹرگوہر خان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ رات ہماری مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی جس میں ہم اتفاق رائے کے قریب پہنچ چکے تھے


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ 26 ترمیم پر مولانا فضل الرحمان سے اتفاق رائے ہو چکا ہے عمران خان سے ملاقات کے بعد جلد ہی حتمی اعلان کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان سے اتفاق ہو چکا ہے تا ہم حتمی اعلان عمران خان سے ملاقات کے بعد کیا جائے گا ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم کل عمران خان سے ملاقات کے لیے درخواست دیں گے ا ن کی ہدایات کے بعد ہی حتمی نتیجے پر پہنچیں گے۔
بیرسٹرگوہر خان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ رات ہماری مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی جس میں ہم اتفاق رائے کے قریب پہنچ چکے تھے تاہم آج مولانا فضل الرحمان سے دوبارہ ملاقات کی جس میں مزید گفتگو کے بعد اتفاق رائے ہو گیا۔
ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے آئے تھے اس دوران ہماری ان سے صرف سلام دعا ہوئی ،آئینی ترمیم کے حوالے سے ہماری بلاول بھٹو سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- 2 دن قبل

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
- ایک دن قبل

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم
- 19 گھنٹے قبل

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی
- 4 دن قبل

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار
- 21 گھنٹے قبل

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک
- 2 دن قبل

کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری
- ایک دن قبل

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور
- 4 دن قبل

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر
- 4 دن قبل

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی
- 5 دن قبل

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے
- 4 دن قبل






