Advertisement
پاکستان

آئینی ترامیم سے قبل پی ٹی آئی کا اپنے 11 ارکان سے رابطہ منقطع

جن ارکان سے رابطہ نہیں ہو رہا ان میں 2 سینیٹرز اور 9 ارکان قومی اسمبلی ہیں، پارٹی ذرائع

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Oct 20th 2024, 7:51 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آئینی ترامیم سے قبل پی ٹی آئی کا اپنے 11 ارکان سے رابطہ منقطع

آئینی ترامیم سے قبل پی ٹی آئی کا اپنے 11 ارکان سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق جن ارکان سے رابطہ نہیں ہو رہا ان میں 2 سینیٹرز اور 9 ارکان قومی اسمبلی ہیں۔

اپوزیشن لیڈرعمرایوب کی بھی7 ارکان سے رابطہ نہ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

پی ٹی آئی قیادت کو کوشش کے باوجود رابطے میں کامیابی نہ مل سکی۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ زین قریشی، ظہور قریشی، اسلم گھمن، عثمان علی، ریاض فتیانہ، مقداد حسین اورچوہدری الیاس سے رابطہ نہیں ہورہا۔ اورنگزیب خان کھچی اور مبارک زیب خان سے بھی رابطہ قائم نہیں ہورہا۔

بیرسٹر گوہر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر فیصل سلیم اور زرقا تیمور شاہد حکومت کو پیارے ہوگئے ہیں اور شاید دونوں ہمارے ووٹ ڈالیں گے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، لوگوں کو ایسے اٹھانا ہے تو یہ جمہوریت نہیں ہے۔

 

Advertisement