آئینی ترمیم پر ووٹنگ آج ہی ہوگی، ترمیم شدہ مسودہ آج کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا، وفاقی وزیر قانون


وفاقی کابینہ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی ہے۔
کابینہ کو مولانا فضل الرحمان کی جانب سے موصول جواب بارے بھی بتایا گیا، آئینی ترمیم کے مسودے پر وزیر قانون اور اٹارنی جنرل نے بریفنگ دی، 26ویں آئینی ترمیم کے مسودے میں بعض ترامیم کی تجویز پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب حکومت کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، ڈیڈ لائن تک جواب نہ آنے پر پرانا ترمیمی مسودہ منظور کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکومت مولانا فضل الرحمان کا جواب نہ آنے پر پرانا مسودہ منظور کرانے کیلئے تیار ہے۔
وفاقی حکومت نے مسودہ کی منظوری سے متعلق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو پیغام بھجوا دیا ہے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی میں ڈرافٹ کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ آئینی ترمیم پر ووٹنگ آج ہی ہوگی، ترمیم شدہ مسودہ آج کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا۔
علاوہ ازیں وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے ایم کیو ایم وفد کو ترمیمی مسودے پر بریفنگ دی۔ وفاقی وزیراطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ ہمارے پاس بہت سے آپشنز دستیاب ہیں، آپشن اے پر عمل نہ ہوا تو بی ورنہ سی بھی موجودہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی ایک آپشن کے تحت آئینی ترمیم منظور ہو جائے گی۔

ملک میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- ایک گھنٹہ قبل

ایران کا امریکا کو جوہری معاہدے پر تجویز پیش کرنے کا اعلان
- 18 گھنٹے قبل

بھارتی فوج کی متنازع شارٹ ٹرم بھرتی اسکیم ”اگنی پتھ“ ایک بار پھر شدید تنقید کی زد
- 2 گھنٹے قبل

بجٹ میں ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور نان فائلرز کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد العیسیٰ سے ملاقات
- 2 گھنٹے قبل

مالی سال 2025-26 بجٹ کی مجموعی مالیت 4223 ارب روپے سے زائد ہوگی
- 17 گھنٹے قبل
الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے غزہ مہاجرین کیلئے مصر، اردن، لبنان، القدس اور ویسٹ بینک میں 2915 جانور قربان
- 17 گھنٹے قبل

ڈونلڈ ٹرمپ ائیر فورس ون کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑا گئے
- 16 گھنٹے قبل

نئے مالی سال کے لیے تقریبا 18 ہزار ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
- 3 گھنٹے قبل

لکی مروت : پولیس مقابلے کے دوران فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک
- 17 گھنٹے قبل

لاس اینجلس میں گارڈز کی تعیناتی،ریاست کیلیفورنیا کا ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ کی سابق کپتان ثناء میر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل
- 3 گھنٹے قبل