عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے وزیراعظم کی طرف سے لباس سے متعلق بیان پر کہا ہے کہ مسئلہ خواتین کے لباس میں نہیں۔

تفصیلات کے مطابق خواتین کے لباس اور 'ریپ' سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر ان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے رد عمل دیتے ہوئے اپنی ایک پرانی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا ہے۔انہوں نے اپنی 8 اپریل کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'اور دوبارہ سے'۔
اس سے قبل جمائما گولڈ اسمتھ نے رواں برس اپریل میں وزیراعظم کے بیان سے متعلق رد عمل دیا تھا، انہوں نے متعدد ٹوئٹس میں عمران خان کے بیان سے اگرچہ اختلاف نہیں کیا تھا مگر انہوں نے ان کی واضح طور پر حمایت بھی نہیں کی تھی۔
And again. Sigh. https://t.co/RFSC7543lm
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) June 22, 2021
اب اپنے اسی بیان کا ایک حصہ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے جمائما گولڈ اسمتھ نے ایچ بی او میکس کو دیے گئے وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔
اپنی اس ٹوئٹ میں جمائما گولڈ اسمتھ نے اسلامی ملک سعودی عرب کا ایک واقعہ بیان کیا تھا اور ساتھ ہی واضح کیا تھا کہ مسئلہ خواتین کے لباس کا نہیں ہے۔
جمائما گولڈ اسمتھ نے واقعہ بیان کیا تھا کہ سعودی عرب میں ایک عمر رسیدہ باپردہ خاتون کو نوجوان مرد حضرات نے ہراساں کیا۔
ساتھ ہی انہوں نے لکھا تھاکہ ایسے واقعات سے بچنے کا واحد رستہ مرد حضرات کے چہرے ڈھانپنا ہے، انہیں پردہ کروانا ہے۔
اسی ٹوئٹ میں جمائما گولڈ اسمتھ نے واضح کیا تھا کہ مسئلہ یا خرابی خواتین کے لباس میں نہیں ہے۔
یاد رہے کہ اپریل میں جمائما گولڈ اسمتھ نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ممکنہ طور پر وزیر اعظم عمران خان کے بیان کو غلط سمجھا گیا یا اس کی وضاحت غلط کی گئی، کیوں کہ وہ جس عمران خان کو جانتی ہیں وہ ایسے نہیں۔
تاہم وزیراعظم عمران خان کے حالیہ بیان پر ردعمل کے بعد اکثر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جمائما گولڈ اسمتھ کی ٹوئٹ پر تبصرے دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل

سہ ملکی ون ڈے سیریز: پاکستان نے انگلینڈکو 87 رنز سے شکست دیدی
- 21 گھنٹے قبل

پاکستان کسٹمز نے سکھر بیراج پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارت کا حجم ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر سے بڑھا کر بیس کروڑ ڈالرتک لے جانے پراتفاق
- 3 گھنٹے قبل

ملتان میں یتیم بچےکو کار سے کچلنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

ایلون مسک نے آئندہ سال ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کا ایک شیئر بطور تحفہ دینے کا اعلان کردیا
- 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران پہنچ گئے
- ایک دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
فنکار برادری نے کھیلوں کے فروغ کا بیڑہ اٹھا لیا
- ایک دن قبل

معروف اداکاروپروڈیوسر صمد عارض پاکستان پہنچ گئے، شان شاہد اور امر خان سے ملاقات
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل، سعودی سفیر کی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو
- 2 دن قبل

آیوڈین کی کمی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
- 3 گھنٹے قبل

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
- 17 گھنٹے قبل






