جی این این سوشل

تجارت

قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ملک میں سونے کی بڑھتی قیمتوں سے متوسط طبقہ پریشانی سے دوچار ہے،  قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 429 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 42 ہزار 27 روپے ہے۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر اضافے سے 2726 ڈالر فی اونس ہے۔

پاکستان

پی ٹی آئی احتجاج، بانی سمیت متعدد رہنماؤں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

24 نومبر کو پرتشدد مظاہرے کرنے پر سابق وزیراعظم عمران خان، انکی اہلیہ بشریٰ بی بی اور سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سمیت دیگر کے خلاف مقدمات درج

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی احتجاج، بانی سمیت متعدد رہنماؤں کے خلاف ایک اور  مقدمہ درج

 پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 24 نومبر کے احتجاج پر  بانی چیئرمین پی ٹی آئی ، انکی اہلیہ بشریٰ بی بی اور سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سمیت دیگر کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاج کا پہلا مقدمہ تھانہ ٹیکسلا میں انسداد دہشتگردی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمے میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور، علیمہ خان، اعظم سواتی، تیمور مسعود، شہریار ریاض سمیت 300 سے زائد مقامی رہنما اور کارکنان کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق مظاہرین نے سرکاری موٹر سائیکل اور گاڑی کو نقصان پہنچایا جبکہ ملزمان نے پولیس ڈرائیور کو اغوا کیا اور تشدد کا نشانہ بنا کر چھوڑ دیا، بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل سے پارٹی رہنماؤں کو اسلام آباد چڑھائی کا منصوبہ دیا۔

مقدمہ نمبر 2594 میں کار سرکار میں مداخلت، دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات شامل ہیں جبکہ مظاہرین پر سرکاری پرائیویٹ املاک کو نقصان پہنچانے اور مجمع جمع کرکے شاہراہوں کو بند کرنے کا الزام بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب فیصل آباد کے تھانہ غلام محمد آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت 45 افراد پر مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 سمیت 13 دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ املاک کو نقصان پہنچانے، پولیس پر حملے سمیت دیگر الزامات میں 35 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کال پر اسلام آباد میں احتجاج کے لیے 24 نومبر کو پی ٹی آئی کے قافلے خیبر پختونخوا سے وزیراعلیٰ امین علی امین گنڈا پور کی قیادت میں روانہ ہوئے تھے۔

خیبر پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہوتے وقت مظاہرین اور پولیس میں تصادم بھی ہوا، پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس پر پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سی آئی اے کی بلڈنگ آئی نائن سب جیل قرار، گرفتار احتجاجی شرکا کو رکھا جائے گا

سی آئی اے کی بلڈنگ کو آرٹیکل پریزنر ایکٹ 1894 کی سکیشن 3 کے تحت سب جیل قرار دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سی آئی اے کی بلڈنگ آئی نائن سب جیل قرار، گرفتار احتجاجی شرکا کو رکھا جائے گا

اسلام آباد  انتظامیہ کی جانب سے سی آئی اے کی بلڈنگ آئی نائن کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے، اس حوالے سے چیف کمشنر اسلام آباد نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

سی آئی اے کی بلڈنگ کو آرٹیکل پریزنر ایکٹ 1894 کی سکیشن 3 کے تحت سب جیل قرار دیا گیا ہے، جس کی منظوری  وزارتِ قانون اور پارلیمانی افیئرز نے دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حالیہ احتجاج میں گرفتار ہونے والے مظاہرین  کو اس سب جیل میں رکھا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

ٹانک: پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ،5 اہلکار سمیت 7 افراد زخمی

مسلح دہشت گردوں کے حملے کا واقعہ ضلع ٹانک کی گل امام پولیس چیک پوسٹ پر پیش آیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹانک: پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ،5 اہلکار سمیت 7 افراد زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس چیک پوسٹ پر مسلح دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے  میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

مسلح دہشت گردوں کے حملے کا واقعہ ضلع ٹانک کی گل امام پولیس چیک پوسٹ پر پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق حملے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک عام شہری بھی زخمی ہوا جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ڈرائیور ہے جو جائے حادثہ کے قریب موجود تھا۔

پولیس حکام کے مطابق حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو ٹانک کے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ تشویش ناک حالت کے زخمیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کر دیا گیا  ہے۔

پولیس کے مطابق دہشگرد حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ کا رخ کیا اور علاقے  کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll