جی این این سوشل

دنیا

ترکیہ کے معروف مذہبی و سیاسی رہنما  فتح اللہ گولن انتقال کر گئے

رجب طیب اردوان کے سخت ناقد 83 سالہ فتح اللہ گولن 1999 سے امریکا میں خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی گزار رہے تھے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ترکیہ کے معروف مذہبی و سیاسی رہنما  فتح اللہ گولن انتقال کر گئے
ترکیہ کے معروف مذہبی و سیاسی رہنما  فتح اللہ گولن انتقال کر گئے

ترکیہ کے معروف مذہبی و سیاسی رہنما  فتح اللہ گولن انتقال کر گئے، ترک صدر رجب طیب اردوان کے سخت ناقد 83 سالہ فتح اللہ گولن 1999 سے امریکا میں خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی گزار رہے تھے۔

قریبی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فتح اللّٰہ گولن کچھ عرصے سے علیل تھے اور گزشتہ شب اسپتال میں انتقال کر گئے۔

واضح رہے کہ فتح اللہ گولن پر 2016 میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے خلاف فوجی  بغاوت کا الزام تھا اور اس ناکام بغاوت کے بعد ترکی میں فتح اللہ گولن کی تنظیم پر پابندی عائد کر دی گئی اور اس تنظیم سے وابستہ ہزاروں افراد کو گرفتار  کیا گیا۔

اسی دوران ترک صرر نے ان کی ترکیہ کی شہریت بھی چھین لی  اور امریکہ سے ان کی حوالگی کا مطالبہ بھی کرتے رہے۔

 جبکہ دوسری طرف فتح اللہ گولن اپنے خلاف لگائے گے ان الزامات کی تردید کرتے رہے۔

دنیا

فلسطین کی غزہ کی صورتحال پر عرب لیگ کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست

درخواست نہتے فلسطینی عوام کے خلاف بڑھتے ہوئے اسرائیلی جرائم کی روشنی میں کی گئی ہے، نمائندہ فلسطین

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فلسطین کی غزہ کی صورتحال پر عرب لیگ کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست

فلسطین نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت میں شدت پر عرب لیگ کونسل کے مستقل نمائندوں کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عرب لیگ میں فلسطین کے مستقل نمائندہ موہناد اے اے الکلوک نے اپنے بیان کہا ہے کہ یہ درخواست نہتے فلسطینی عوام کے خلاف بڑھتے ہوئے اسرائیلی جرائم کی روشنی میں کی گئی ہے۔

انہوں نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی خوفناک کارروائیوں ،خاص طور پر شمالی غزہ میں جبری نقل مکانی، تباہی اور فاقہ کشی کو اجاگر کرتے ہوئے عرب لیگ اور اس کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ ان غیر معمولی جرائم کے حوالے سے اپنی ذمہ داری ادا کریں جومجموعی طور پر عرب ریاستوں کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

دوسری طرف اسرائیلی فوج کی غزہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے سب سے بڑے جبالیہ کیمپ میں کارروائیاں مسلسل 16ویں روز بھی جاری ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 535 پوائنٹس کا اضافہ

انڈیکس 85 ہزار785 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 535 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی جبکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بھی مستحکم ہو گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جس میں تھوڑی دیر بعد زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 535 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 85 ہزار785 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

دوسری جانب ڈالر کو ایک اور دھچکا لگ گیا ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 50 پیسے پر آ گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بشریٰ بی بی سے ملاقات کے لیے بیٹیاں عدالت پہنچ گئیں

تین ہفتوں سےوالدہ کے ساتھ ملاقات نہیں ہوئی، بیٹیوں کا موقف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشریٰ بی بی سے ملاقات کے لیے بیٹیاں عدالت پہنچ گئیں

سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ  بشری ٰ بی بی سے ملاقات کے لیے ان کی بیٹیوں نے عدالت سے رجوع کر لیا، درخواست بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چودھری کے ذریعے دائر کی گئی۔

سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے کل تک جواب طلب کر لیا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ تین ہفتوں سےبیٹیوں کی  والدہ سے ملاقات نہیں ہوئی، بشریٰ بی بی ناحق قید ہیں اور ان کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے، فیملی کا حق ہوتا ہے کہ وہ ہر ہفتے قیدی سے ملاقات کر سکتے ہیں۔

درخواست گزار کے مطابق سرکاری حکام کی جانب سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، یہ بنیادی حقوق کے خلاف ہے جلد از جلد ملاقات کا بندوبست کیا جائے۔

بعدازاں عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll